In the past marriage and many children
Posted By: Abid on 22-06-2019 | 01:26:13Category: Political Videos, Newsماضی میں شادی اور کئی بچے ۔۔۔ کترینہ کیف نے اچانک ایسا انکشاف کر دیا کہ مداح دنگ رہ گئے
ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف اور رنبیر کپور کی جوڑی ایک عرصہ خبروں کی زینت رہی لیکن اس پر اداکارہ بات کرنے سے گریزاں رہیں لیکن اب کھل کر بول پڑیں، ایک نئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ وہ کبھی اس بریک اپ بات نہیں کرتی مگر میڈیا
نے انہیں اس پر مجبور کیا۔ڈان نیوز کے مطابق کترینہ کیف کاکہناتھاکہ جہاں تک میرے انداز کی بات ہے تو میں کبھی اپنے تعلق کے بارے میں بات نہیں کرتی، میں اس بارے میں بات اس لیے کی کیونکہ میڈیا کو اس میں دلچسپی تھی، میں ہر بار اپنی طرف آنے والی گولی سے نہیں بچ سکتی اور ایسا کرنا اچھا بھی نہیں لگتا، تو بہترین بات یہی ہے کہ جس حد تک کم ہوسکے اتنا شیئر کرلوں اور میرا یہ بھی ماننا ہے کہ حقیقت کو تسلیم کرنا چاہیے، ہم (رنبیر اور کترینہ) اب بھی ایک دوسرے کے لیے احترام رکھتے ہیں اور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک سٹار ہونے کی وجہ سے انہیں اس پر بہت تکلیف ہوئی مگر اس وجہ سے انہیں بہتر فرد بننے میں بھی مدد ملی ‘جب ہم دونوں الگ ہوئے، تو میری ایک بہن بھی اس طرح کی صورتحال سے گزر رہی تھی، اس وقت مجھے احساس ہوا کہ میری زندگی چونکہ دوسروں کے لیے کھلی کتاب ہے تو اس لیے میری انا کو زیادہ تکلیف ہوئی، ہم دونوں نے ایک جیسا درد محسوس کیا، مطالعے کے ذریعے میں نے سکون پایا، میرے دوست بھی بہت معاون ثابت ہوئے، مجھے زندگی کے اس باب پر کوئی پچھتاوا نہیں، میں اس تجربے سے گزر کر پہلے سے زیادہ باشعور ہوگئی ہوں’۔شادی اور بچوں کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ماضی میں انہوں نے شادی کرنے اور ڈھیر سارے بچے پیدا کرنے کی منصوبہ بندی بھی بنائی تھی، تاہم ان کی خواہش مکمل نہ ہوسکی،کترینہ کیف نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی تھی اور ان کی خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی۔مستقبل میں محبت کے حوالے سے اداکارہ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ انہیں جب بھی ضرورت ہوگی، انہیں محبت مل جائے گی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












