Top Rated Posts ....
Search

That's what was afraid of?

Posted By: Joshi on 23-06-2019 | 04:31:00Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: وہی ہوا جس کا ڈر تھا ؟ امریکہ کا پہلا حملہ ۔۔۔۔ پہلے ہی وار میں ایرانی حکومت اور فوج بے بس ہو کر رہ گئے
واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی اخباروں کے مطابق جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر ہوائی حملے کو روک دیا تھا تو اس کے بعد امریکہ نے ایران کے ہتھیاروں کے نظام پر سائبر حملہ کیا ہے۔اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا کہ سائبر حملے کی مدد سے اُن کمپیوٹر سسٹمز کو روکا گیا جن سے راکٹ
اور میزائل لانچر کنٹرول کیے جاتے ہیں۔اخبار نیو یارک ٹائمز نے کہا کہ یہ سائبر حملہ ایران کی جانب سے امریکی ڈرون گرائے جانے اور خلیجِ عمان میں تیل کے ٹینکرز پر حملے کے ردِعمل میں کیا گیا۔ امریکہ کے مطابق آئل ٹینکرز پر حملوں کے پیچھے ایران ہے، مگر ایران نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔امریکی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے مبینہ سائبر حملے کی منصوبہ بندی کئی ہفتوں سے کی جارہی تھی۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ حکام کی جانب سے یہ مشورہ دیا گیا تھا کہ خلیجِ عمان میں تیل کے ٹینکرز پر ہونے والے بارودی سرنگوں کے حملے کا جواب اِس طریقے سے دیا جاسکتا ہے۔اس کا مقصد ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے ہتھیاروں کو کمزور کرنا تھا۔ ایران نے ان ہی ہتھیاروں کی مدد سے امریکی ڈرون گرایا تھا اور امریکہ کے مطابق تیل کے ٹیکرز پر حملہ بھی ان سے کیا گیا تھا۔واشنگٹن پوسٹ اور خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق سائبر حملے سے یہ سسٹمز بند ہوگئے تھے۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق حملے کا مقصد سسٹمز کو کچھ دیر کے لیے آف لائن کرنا تھا۔ امریکہ کے ادارہ برائے داخلی سلامتی نے ہفتے کو کہا تھا کہ ایران خود امریکہ پر سائبر حملے کر رہا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ ایران کو جوہری بم بنانے سے روکنے کے لیے اس پر مزید بڑی پابندیاں عائد کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جب تک تہران میں موجود مقامی قیادت اپنا ارادہ تبدیل نہیں کرتی ان کے خلاف اقتصادی دباؤ قائم رکھا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 28 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 24 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.