Top Rated Posts ....
Search

Rich diameter also took place in Pakistan's JF17 Thunder

Posted By: Kabir on 23-06-2019 | 19:02:15Category: Political Videos, News


امیر قطر بھی پاکستان کے JF17تھنڈر کے مداح نکلےامیر قطر بھی پاکستان کے JF17تھنڈر کے مداح نکلے

اسلام آباد (روزنامہ اوصاف )امیر قطر بھی پاکستان کے فخر کریں گے ۔۔۔ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے نور خان ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔ امیر قطر کو نور خان ائیربیس پر پاکستان میں بنائے گئے جے ایف 17 تھنڈر کا معائنہ کروایا گیا۔ شیخ تمیم بن حمد الثانی کو پاکستانی طیارے مشاق کا بھی معائنہ کروایا گیا۔ امیر قطر نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں میں خصوصی دلچسپی کا اظار کیا ہے۔ انہوں نے طیارے کے اوپر سوار ہو کر اسکا معائنہ کیا۔ اس سے پہلے امیر قطر نے ایوانِ صدر کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ’نشان امتیاز‘ سے نوازا۔
اس موقعہ پر پاکستان اور قطر کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ واضح رہے کہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمدالثانی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں، گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا۔ وزیراعظم نے امیر قطر کی گاڑی بھی خود ڈرائیو کی،امیرقطرکو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا،21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔پاکستان پہنچنے پر امیرقطرشیخ تمیم بن حمدالثانی کو21 توپوں اور جے ایف تھینڈر طیاروں کی سلامی دی گئی۔ وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔ امید کی جا رہی ہے کہ قطر پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اب انہوں نے جے ایف 17تھنڈر طیاروں میں دلچسپی لی ہے اور امکان ہے کہ قطر پاکستان سے جے ایف 17 تھنڈر طیارے خرید سکتا ہے۔ پاکستان نے چین کی مدد سے جے ایف 17تھنڈر طیارے تیار کیے ہیں اور فروری میں بھارت کے ساتھ ہونے والی ڈاگ فائٹ میں یہ طیارے اپنی بہترین کارکردگی کا ثبوت دے چکے ہیں جبکہ انہیں ٹیسٹڈ انڈر وار کا اعزاز بھی حاصل ہو چکا ہے۔ پاکستان اب جے ایف 17کے تیسرے بیچ پر کام کر رہا ہے اور ان طیاروں کی فروخت کے لیے خریداروں کی تلاش میں ہے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 19 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.