I'm afraid of the name of the wedding because
Posted By: Akbar on 24-06-2019 | 18:43:08Category: Political Videos, Newsمیں شادی کے نام سے ڈرتی ہوں کیونکہ ۔۔۔۔ اداکارہ ریشم کا ایسا بیان سامنے آ گیا کہ آپ ہنس ہنس کر دوہرے ہو جائیں گے
لاہور(ویب ڈیسک)اداکارہ ریشم نے کہا ہے کہ شادی کے نام سے ڈر لگتا ہے لیکن بالآخر ایک دن اس فرض کو نبھانا ہے،شوبز میں آئے روز علیحدگی کی خبروں کے رجحان کی وجہ سے خوف میں مبتلا رہی۔ریشم نے کہا کہ شوبز میں علیحدگی کی خبریں نہ سنتی تو شاید بہت پہلے شادی کر چکی ہوتی۔
لیکن ایک دن شادی تو کرنی ہے اور مجھے جب بھی اچھا جیون ساتھی ملا اس میں تاخیر نہیں کروں گی۔اداکارہ نے کہا کہ شادی کے بعد میاں بیوی کے درمیان ہم آہنگی سے پر سکون زندگی گزاری جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس ذہنی ہم آہنگی کے لئے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کے مزاج کوسمجھاجائے اور ایک دوسرے کی بہتری کے لئے قربانی دی جائے۔ جبکہ دوسری جانب اداکارہ ثنا نے جاوید شیخ کو جدید فلم انڈسٹری کا معمارقراردے دیا۔اداکارہ کا کہناہے کہ نئے لوگ اب جو فلمیں بنارہے ہیں،اس کی بنیاد کئی برس قبل اداکار و ہدایتکار جاوید شیخ رکھ چکے ہیں۔ ان کی فلم یہ دل آپ کا ہواوہ پاکستانی فلم تھی جس نے جدید ٹیکنالوجی پر مبنی فلموں کی بنیا د رکھی اورپاکستانی فلمی شائقین کو بھارتی فلموں کے مقابلے پر بنائی گئی فلم سے روشناس کرایا، اس فلم کو کئی ایوارڈز ملے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ثنانے کہاکہ ذاتی مصروفیات کی بنا پر اپنی پروڈکشن نہیں کرسکتی، پرفارمنس آئٹم نمبر کی محتاج نہیں ہوتی۔

Pakistan Army Aviation's Mi-17 helicopter crashes, all personnel martyred, ISPR
Mahira Khan's meeting with King Charles; Videos go viral on social media
Nepalese man wins world title by descending stairs on his hands
Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
Iran says it will not negotiate with the US under threats












