Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan's heart feels peace

Posted By: Abid on 25-06-2019 | 02:17:26Category: Political Videos, News


’’ عمران خان کے دل میں امن کی تڑپ محسوس کی ہے۔۔۔‘‘ سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار بھی پاکستانی وزیر اعظم کے دیوانے ہوگئے، بڑا پیغام جاری کر دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دل میں افغانستان میں امن کی تڑپ کو محسوس کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور دیگر سے ملاقات انتہائی مفید رہی۔ عمران خان کے دل میں

افغانستان میں امن کی تڑپ کو محسوس کیا ہےانہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی قیادت کے افغانستان میں امن کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔اس سے قبل بھی افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے شکریہ کا پیغام جاری کیا گیا تھا۔سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے افغانستان میں قیام عمل کیلئے تمام افغان دھڑوں کو میز پر ایک ساتھ بٹھا دینے پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور خصوصی شکریہ بھی ادا کیا ۔افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے امید ظاہر کی ہے کہ اس تازہ ترین پیش رفت کے نتیجے میں افغانستان میں جلد امن کا قیام ممکن ہو جائے گا۔واضح رہے کہ افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے لاہور پراسس کے نام سے پہلی کانفرنس بھوربن مری میں منعقد ہوئی۔ ہفتے کے روز کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کررہاہے پرامن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے افغان بحران کی وجہ سے پاکستان زیادہ متاثر ہوا پاکستان کئی دہائیوں سے لاکھوں افغان مہاجرین کی کفالت اور دیکھ بھال کررہاہے۔شاہ محمو قریشی نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان اپنی سرزمین ایک دوسرے کے خلاف استعمال نہ ہونے دیں الزام تراشی کسی کے مفاد میں نہیں ہے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات کو دشمنوں نے نقصان پہنچایا ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک، افغان تعلقات پر کسی کو عدم اعتماد پیدا کرنے، پروپیگنڈہ یا منفی تاثر پیدا نہیں کرنے دیں گے ایک دوسرے کے مابین عدم اعتماد کی فضاءکسی کے مفاد میں نہیں ہے پائیدار امن کیلئے پاک، افغان مقاصد مشترک ہیںیہ خوش آئند ہے کہ سب نے فوجی نہیں سیاسی حل کی ضرورت کو سمجھا ہے. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان کی تمام لیڈرشپ کے شکرگزار ہیں،ایک مشترکہ مستقبل کے لیے یہاں جمع ہیں،پاکستان اور افغانستان نے ایک بڑی قیمت ادا کی ہے. وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے اس وقت کئی پراسس ایک وقت میں جاری ہیں،دوحہ پراسس، ماسکو پراسس، جرمنی، چین کے زیراہتمام بھی بات چیت جاری ہے. شاہ محمودقریشی نے کہا انہیں بشکیک میں بتایا گیا کہ چین، روس، ایران، افغانستان سمیت ایک بڑی کانفرنس جلد ماسکو میں ہوگی یہ کانفرنس ایک دوسرے سے سیکھنے اور الزام تراشی سے بچنے کے لیے ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 19 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.