Top Rated Posts ....
Search

Shortest war and Iran graduate from homepage.

Posted By: Akram on 27-06-2019 | 02:54:52Category: Political Videos, News




مختصر ترین جنگ اور ایران صفحہ ہستی سے فارغ۔۔۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف اب تک کا سب سے خطرناک اعلان کر دیا
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگرایرانی قیادت جوہری تنازع پر بات چیت کی طرف نہیں آتی تویہ اس کی بہت بڑی بے وقوفی اور انا پرستی کا واضح ثبوت ہوگا. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنگ کی صورت میں ایران کوجلد

ہی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیں گے‘ جنگ میں ہراعتبار سے امریکا کا پلڑا بھاری رہے گا.انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ ممکنہ جنگ اس لیے زیادہ طول نہیں پکڑے گی کیونکہ اس میں بری فوج کو شامل نہیں کریں گے.تاہم ایک انٹرویو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی البتہ جنگ ہوئی تو امریکا طاقت ورثابت ہوگا‘ جنگ طول نہیں پکڑے گی اور نہ ہی ہم بری فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں. قبل ازیں امریکی صدر نے خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے امریکی مفادات کو نشانہ بنانے کی حماقت کی تو اس کے نتیجے میں ایران کوصفحہ ہستی سے مٹایا جاسکتا ہے.انہوں نے کہا کہ ایرانی لیڈر قوم کامال دہشت گردی کے فروغ پر صرف کرتے ہیں اور یہ لوگ صرف طاقت کی زمان سمجھتے ہیں. دوسری طرف ایران نے امریکی صدر کی تنقید کو بلا جواز قراردے کر مسترد کردیا ہے. ایران کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاﺅس کاطرز عمل غیرمنطقی ہے جس کے باعث دونوں ملکوں میں جاری تنازع کا سفارتی حل کی مساعی ناکام ہوگئی ہیں ایران نے امریکی قیادت کو بے عقل اور بے وقوف قرار دیا.امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایرانی شدید جہالت اور اہانت آمیز طرز عمل کا مظاہرہ کررہے ہیں وہ زمینی حقائق کا ادراک نہیں کرتے. صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی کہ ایران کے ساتھ جنگ کی نوبت نہیں آئے گی البتہ جنگ ہوئی تو امریکا طاقت ورثابت ہوگا‘ جنگ طول نہیں پکڑے گی اور نہ ہی ہم بری فوج بھیجنے کا کوئی ارادہ رکھتے ہیں.


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.