Top Rated Posts ....
Search

Hours exposed face, abused twice with a servant employee

Posted By: Abid on 28-06-2019 | 03:25:37Category: Political Videos, News




(ن) لیگ کے ایم پی اے طاہر جمیل کاگھنائونا چہرہ بے نقاب، کمسن ملازمہ کیساتھ 2مرتبہ زیادتی ،تیسری مرتبہ کوشش میں ناکامی پر درندے نے حوا کی بیٹی کیساتھ کیا سلوک کیا؟جان کر آپ بھی کانپ اٹھیں گے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے ممبر صوبائی اسمبلی طاہر جمیل کی گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کا انکشاف ۔نجی ٹی وی چینل فائیو کے مطابق 15سالہ(ص) اور دس سالہ (ا) شوکت آباد کے رہائشی ریاض کی بیٹیاں ہیں۔ دونوں بہنیں 7ماہ سے فوارہ چوک میں طاہر جمیل کے گھر ملازمہ ہیں۔ 15سالہ ملازمہ نے الزام لگایا ہے کہ طاہر جمیل نے اپنے گھر میں مجھے دو بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔ تیسری بار زیادتی کی کوشش پر میں نے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔ متاثرہ لڑکی نے کہا کہ زیادتی میں مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنایا سر کے

بال کاٹ دیئے۔ ایم پی اے طاہر جمیل کی بیوی بھی ہمیں تشدد کا نشانہ بناتی تھی۔ بچیوں کی چچی پروین کے مطابق بٹالہ کالونی پولیس نے ہماری درخواست پر مقدمہ درج نہ کیا۔ پولیس نے میڈیکل چیک بھی نہ کرایا۔ دھکے دیکر تھانے سے نکال دیا۔دوسری جانب ایم پی اے طاہر جمیل اور ان کی بیوی کا موقف سامنے نہ آسکا، اگر وہ اپنا موقف دینا چاہیں تو من وعن شائع کیا جائیگا۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.