Top Rated Posts ....
Search

Money is money as if you want it

Posted By: Joshi on 30-06-2019 | 08:47:04Category: Political Videos, News




پیسہ تو پیسہ ہوتا ہے جیسے مرضی آئے ۔۔۔ خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلموں سے ہٹ کر پیسہ کمانے کا کونسا ذریعہ ڈھونڈ لیا ؟ مداح دنگ رہ گئے
ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اب یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے پیسے بنائیں گی۔ میڈیا ر پورٹ کے مطابق انسٹاگرام اورٹوئٹر کے بعد اب عالیہ بھٹ نے ڈیجیٹل دنیا میں ایک قدم اور آگے بڑھتے ہوئے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کردیا اور اب عالیہ بھٹ فلموں کے ساتھ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ
کرکے مداحوں کو تفریح فراہم کریں گی۔عالہ بھٹ نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان ٹوئٹر پر کیا اور تقریباً ڈھائی منٹ پر مشتمل اپنی پہلی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں انہوں نے پردے کے پیچھے کی عالیہ بھٹ کو متعارف کروایا اس کےعلاوہ ویڈیو میں انہوں نے اپنی زندگی کے مزاحیہ پلوں کو بھی شامل کیا اوربتایا کہ شوٹنگ کے دوران وہ لوگ کتنا مزہ کرتے ہیں۔عالیہ بھٹ نے چینل لانچ کرنے کا مقصد بتاتے ہوئے کہاکہ وہ ٹوئٹر اور انسٹاگرام کی دنیا میں قسمت آزمائی کرچکی ہیں اور اب وہ یوٹیوب کی دنیا میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔ عالیہ بھٹ کے چینل کو صرف ایک دن میں تین لاکھ 60 ہزار لوگوں نے سبسکرائب کیا جبکہ اب تک اس چینل کو 2.2 ملین (22 لاکھ سے زائد)لوگ سبسکرائب کرچکے ہیں۔عالیہ بھٹ کے علاوہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے 2014 میں اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیاتھا لیکن وہ یوٹیوب پر زیادہ سرگرم نہیں ہیں پریانکا کے علاوہ اداکارہ گوہر خان بھی اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرچکی ہیں اور ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 16 لاکھ سے زیادہ ہے۔واضح رہے کہ یوٹیوب پر ویڈیوز کی مونیٹائزیشن کے ذریعے پیسے کمانے کا رجحان پاکستان اوربھارت دونوں جگہ ہے جہاں لوگ ویڈیوز اپ لوڈ کرکے ڈالرز میں پیسے کماتے ہیں۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.