Top Rated Posts ....
Search

The worst performance also rejected the signs of 1992

Posted By: Kabir on 06-07-2019 | 00:36:35Category: Political Videos, News




بد ترین کارکردگی نے 1992ء کی نشانیوں کو بھی جھٹلا دیا ۔۔۔ پاکستان ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر ہوگیا
لندن(نیوز ڈیسک ) ورلڈکپ میں سفر تمام، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا، بنگلہ دیش نے اننگ کا آغاز کرکے 8 رنز بنا لیے، پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے بنگلہ ٹیم کو 7 رنز تک محدود کرنا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا ورلڈکپ میں سفر تمام ہوگیا ہے۔ پاکستان کو سیمی فائنل تک پہنچن



ے کیلئے بنگلہ دیش کے خلاف 311 رنز کے مارجن سے فتح کے حصول کیلئے حریف ٹیم کو محض 7 رنز پر آوٹ کرنا تھا، تاہم بنگلہ دیش نے 8 رنز بنا لیے ہیں، اور یوں پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگیا ہے۔آسٹریلیا، بھارت، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔ اس سے قبل آئی سی سی ورلڈکپ 2019 ءکے 43ویں میچ میں پاکستان نے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 316رنز کا ہدف دیا ۔لارڈز سٹیڈیم میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے بنگلادیش کےخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں بلے بازوں نے دفاعی حکمت عملی کے انداز میں اننگز کا آغاز کیا جس کے دوران فخر زمان دو مرتبہ رن آﺅٹ ہونے سے محفوظ رہے،23 کے مجموعی سکور پر فخر زمان 31 گیندوں پر 11 رنز بنا کر کیچ آﺅٹ ہوگئے جسکے بعد دوسری وکٹ پر امام الحق اور بابر اعظم نے157رنز کی شراکت قائم کی،بابر اعظم نروس نائننٹیز کا شکار ہوکر96رنز پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوگئے،امام الحق اور شعیب ملک نے تیسری وکٹ کے لیے66رنز جوڑے اور اس دوران امام نے اپنی 7ویں ون ڈے سنچری مکمل کی جس کے بعد وہ100رنز بناکرہٹ وکٹ آﺅٹ ہوگئے ، محمد حفیظ 27رنز بنا کر مہدی حسن کا شکار بنے،حارث سہیل بھی6رنز بنا کر مستفیض الرحمان کا شکار بنے،کپتان سرفراز احمد2رنز بنا کر کہنی پر گیند لگنے کے باعث ریٹائر ہرٹ ہوگئے،شاداب خان ایک رن بنا کر مستفیض کے شاندار کیچ کے باعث پوویلین لوٹے،عماو سیم25گیندوں پر43رنز سکورکرکے پوویلین لوٹے،محمد عامر بھی8رنز بنا کر مستفیض کا شکار بنے،بنگلادیش کےخلاف قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی البتہ بنگلادیش کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، شبیر رحمان اور روبیل حسن کے بجائے محمداللہ اور مہدی حسن ٹیم کا حصہ ہیں۔پاکستان کو فائنل فور میں پہنچنے کیلئے بنگلادیش کی باﺅلنگ کےخلاف پہلے 400 رنز بنانا ہوں گے اور پھر بنگلادیش کو 84 رنز پر آﺅٹ بھی کرنا ہوگا۔ اگر گرین شرٹس نے 350 رنز بنائے تو 311 رنز سے میچ جیتنا ہوگا یعنی صرف 39 رنز پر بنگلادیش کو آﺅٹ کرنا ہوگا،بنگلادیش کا ون ڈے میں کم سے کم سکور 58 ہے جو اس نے ورلڈ کپ 2011 ءمیں ویسٹ انڈیز کےخلاف بنایا تھا، پاکستان کو بھی اسی طرح بنگلادیشی ٹیم کو آﺅٹ کرنا ہوگا۔پاکستان نے ون ڈے کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز گزشتہ سال زمبابوے کےخلاف بنائے تھے، فخر زمان کی ڈبل سنچری کی بدولت پاکستان نے ایک وکٹ پر 399 رنز سکور کیے تھے ، اس بار بھی بیٹنگ میں کچھ ایسی ہی کارکردگی دکھانی ہوگی۔پاکستان کی بنگلادیش کےخلاف رنز کے اعتبار سے سب سے بڑی فتح 233 رنز ہے جو 19 سال قبل حاصل کی تھی لیکن موجودہ بنگلادیشی ٹیم کی بیٹنگ لائن مضبوط تصور کی جاتی ہے صرف شکیب الحسن ہی ایونٹ میں 500 سے زائد رنز بناچکے ہیں تو گرین شرٹس کو سیمی فائنل میں پہنچنا ہے تو ناممکن کو ممکن بنانا ہوگا۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.