Top Rated Posts ....
Search

I will reach the country as much as I want

Posted By: Abid on 06-07-2019 | 18:39:09Category: Political Videos, News




جس ملک میں جتنا پیسہ چاہیے میں پہنچا دوں گی بس میرا یہ کام ہو جانا چاہیے۔۔۔۔شریف خاندان نے احتساب عدالت کو بڑی آفر کروادی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئیر صحافی صابر شاکر نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان نے ارشد ملک کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ صابر شاکر نے بتایا ہے کہ شریف خاندان نے ارشد ملک کو رشوت دینے کی کوشش کی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اس کام کے لیے ان کے

بھائی کو پاکستان بلایا گیا جو کہ ورلڈ بینک میں کام کرتے ہیں۔ جب ارشد ملک صاحب کو پتا چلا تو انہوں نے کہا کہ جب تک یہ کیس ختم نہیں ہو گا تب تک ان سے نہیں ملوں گا۔صابر شاکر نے کہا کہ ارشد ملک جانتے تھے کہ اگر وہ پیسے لیں گے تو وہ کسی نہ کسی طرح سامنے آجائے گا۔ ارشد ملک کو یہ آفر سماعت کے دوران کی گئی لیکن انہوں نے پیسے لینے سے انکار کر دیا۔ صابر شاکر نے بتایا کہ شریف خاندان نے احتساب عدالت کے جج بشیر صاحب کو بھی رشوت دینے کی کوشش کی اور ان کے علاوہ سپریم کورٹ کے 5جج صاحبان سے بھی رابطہ کیا گیااور انہیں دھمکانے اور رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔شریف خاندان نے اس وقت کے آرمی چیف راحیل شریف سے بھی رابطہ کیا کہ برگیڈئیرآئی ایس آئی اور برگیڈئیر ایم آئی کو کنٹرول کیا جائے وہ ہمارے خالاف کام کر رہے ہیں۔ صابر شاکر نے دعویٰ کیا کہ شریف خاندان نے راحیل شریف سے کہا کہ برگیڈئیرآئی ایس آئی اور برگیڈئیر ایم آئی کو کنٹرول کیا جائے باقی سب کو ہم سنبھال لیں گے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ میں فارورڈ بلاک بن چکے ہیں۔ یہ ویڈیو اب سامنے لے کر آئے ہیں انہیں تو چاہیے تھا کہ یہ ویڈیو تب سامنے لاتے جب صحت کی بنیاد پر ضمانت مانگ رہے تھے۔ خیال رہے کہ آج مریم نواز نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں وہجج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئیں، احتساب عدالت کے جج کی ویڈیو نوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ نے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہ نوازشریف بے قصور ہے۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.