Top Rated Posts ....
Search

Anushka Sharma Ki 4s Ki Video Viral

Posted By: Akram on 09-07-2019 | 09:03:13Category: Political Videos, News




انوشکا شرما کی میچ کے دوران ’چوکے‘ سے لاعلمی کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد(نیو زڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کی میچ کے دوران چوکے کا اشارہ پوچھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ان دنوں ہر طرف ورلڈ کپ کا جنون ہر کسی کے سر پر سوار ہے اور ورلڈ کپ میں ہر شخص اپنی پسندیدہ ٹیم کو میدان میں اور گھر پر رہتے ہوئے بھی بھرپور حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔ گزشتہ روز برطانیہ میں سری لنکا اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں انوشکا شرما بھی میچ دیکھنے پہنچیں لیکن نامور کرکٹر کی اہلیہ
ہونے کے باوجود کرکٹ سے لاعلمی کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔میچ کے دوران بھارتی ٹیم کی جانب سے چوکا مارا گیا جس پر امپائر کی جانب سے چوکا ہونے کا اشارہ کیا گیا اس دوران کیمرے کا رخ انوشکا شرما کی جانب کردیا گیا۔ انوشکا ابتداء میں چوکے پر خوشی کا اظہار کرتی نظر آئیں لیکن کچھ ہی دیر بعد وہ اپنے پڑوس میں بیٹھے شخص سے یہ بھی پوچھتی ہیں کہ ’ یہ چوکے کا سگنل کیا ہوتا ہے؟انوشکا شرما کی چوکے سے متعلق لاعلمی کی یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اُن کی اس ویڈیو کے ساتھ مختلف طرح کے مزاحیہ کمنٹس بھی دیکھنے میں آئے تاہم کچھ لوگوں نے شدید تنقید بھی کی۔پراگیا سنگھ نے اپنی ٹویٹ میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی اہلیہ ہے۔ایس ایم نامی شخص نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ ویرات کوہلی کو صحیح بیوی ملی ہے۔ایک صارف نے کہا کہ انوشکا کا میدان میں ڈائیلاگ بولنے کا انداز فلموں میں بولنے سے زیادہ بہتر ہے۔سمیت نامی سوشل میڈیا صارف نے ایک تصویر شیر کرتے ہوئے کوہلی کو مخاطب کیا جس میں لکھا تھا کہ اب چھپنے کا وقت آگیا ہے


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 21 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.