Top Rated Posts ....
Search

At one time, love of multiple men does not seem bad

Posted By: Joshi on 09-07-2019 | 11:52:02Category: Political Videos, News




ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کو برا نہیں سمجھتی ، بولی ووڈ اداکارہ ردھیکا آپٹے
ممبئی( آن لائن )بولی وڈ اداکارہ ردھیکا آپٹے نے کہا ہے کہ ایک وقت میں متعدد مردوں سے محبت کرنے کے خیال کو وہ غلط نہیں سمجھتی اور اس کے حق میں بھی ہیں۔یہ بیان اداکارہ ردھیکا نے نیہا دھوپیا کے شو بی ایف ایف ود ووگ میں دیا جہاں وہ آیوشمان کھرانہ کے ہمراہ پیش ہوئیں۔اس دوران ردھیکا نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ 'ہم اپنی زندگی میں اتنے سارے لوگوں سے ملتے ہیں
اور سب الگ الگ انداز سے ہمیں پسند بھی آتے ہیں، کسی کی شخصیت پسند آتی ہے تو کسی سے جسمانی کشش ہوتی ہے، لیکن میرا خیال ہے کہ یہ خوبصورت بات ہے'۔انہوں نے مزید کہا کہ 'ایک وقت میں ایک سے زائد مردوں سے محبت کرنے کے خیال پر میں یقین رکھتی ہوں، لیکن یہ محبت الگ انداز کی ہوتی ہے، یعنی جیسے مجھے اداکاری اور ڈانسنگ پسند ہے، ایسے ہی میں دو لوگوں سے الگ انداز میں محبت کیوں نہیں کر سکتی؟ اور ایسا ہونے پر میں خود کو سزا نہیں دیتی'۔ایک وقت میں ایک شخص سے ازدواجی تعلقات رکھتے کے عمل (monogamy) کے حوالے سے اداکارہ کا کہنا تھا کہ 'یہ ایک ایسا انتخاب ہے جس کا فیصلہ اپنی مرضی سے روز کیا جاسکتا ہے، اس میں زبردستی نہیں ہونی چاہیے، میں یہ انتخاب روز کرتی ہوں، صبح اٹھوں اور کہوں کے اس ہی شخص کے ساتھ میں اپنی زندگی گزارنا چاہتی ہوں'۔ردھیکا آپٹے کا کہنا تھا کہ وہ خود کو خوش قسمت سمجھتی ہیں کہ ان کی شادی برطانوی موسیقار بینڈکٹ ٹیلر سے ہوئی


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.