Top Rated Posts ....
Search

Stir in the whole country - Maryam Nawaz 2 Videos Leaked of Arshad Malik

Posted By: Abid on 10-07-2019 | 08:24:14Category: Political Videos, News




پورے ملک میں ہلچل۔۔۔۔ مریم نواز نے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کر دیں، دیکھ کر آپ بھی چکرا جائیں گے
لاہور (نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی مزید 2 ویڈیوز جاری کی ہیں۔ یہ دونوں ویڈیوز اس ویڈیو کے تسلسل میں جاری کی گئی ہیں جو کچھ روز پہلے جاری کی گئی تھی جس میں احتساب عدالت کے جج ارشد ملک ن لیگ کے کارکن ناصر بٹ



سے نواز شریف کی سزا کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے دیکھے گئے ہیں۔مریم نواز نے ایک ویڈیو اس وقت کی جاری کی ہے جب ناصر بٹ جج ارشد ملک کے گھر گئے تھے۔ ن لیگ کی نائب صدر نے اس ویڈیو کے بارے میں بتایا کہ جب ناصر بٹ جج ارشد ملک سے ملاقات کرنے گئے تو ان کی سبز نمبر پلیٹ والی آفیشل کار آئی جس کے ساتھ ناصر بٹ جج صاحب کی رہائش گاہ پر پہنچے۔ یہ ویڈیو جج ارشد ملک کی جانب سے اپنی پریس ریلیز میں کیے جانے والے دعووں کو جھٹلادیتی ہے۔

مریم نواز نے ایک اور ویڈیو ناصر بٹ کے جج ارشد ملک کے گھر میں داخل ہوتے وقت کی شیئر کی ۔ اس کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’ ناصر بٹ جج صاحب کی رہائش گاہ میں داخل ہورہا ہے، جج ارشد ملک اندر داخل ہوتے ہیں ، ناصر صاحب سے ملتے ہیں اور لائٹس آن کرتے ہیں۔‘

خیال رہے ناصر بٹ کا نام اس وقت خبروں کی زینت بنا جب جج ارشد ملک کی ویڈیو لیک ہوئی۔ویڈیو میں ناصر بٹ کو دیکھا جا سکتا تھا۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی ویڈیو سامنے لے کر آئیں جس میں احتساب عدالت کے جج کی ویڈیونوازشریف کے چاہنے والے ن لیگی ناصر بٹ ے بنائی،ویڈیو میں جج صاحب تسلیم کررہے ہیں کہ میں بہت پریشان ہوں، میں نے ظلم کیا، میرا ضمیرمجھے جھنجھوڑ رہا ہے،جج صاحب نے ناصر بٹ کو خود گھر بلا کر ثبوت پیش کیے کہنوازشریف بے قصور ہے۔بتایا گیا ہے کہ ناصر بٹ کا تعلق ن لیگ سے ہے تاہم وہ پاکستان مین 2قتل کیے جانے کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں اور ان پر کئی اور کیسز بھی ہیں۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.