Top Rated Posts ....
Search

She got the money out - Bollywood Actress Sonakshi Sinha

Posted By: Abid on 13-07-2019 | 01:03:46Category: Political Videos, News




پیسے لے کر مکر گئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کے حوالے سےآنے والی خبر نے مداحوں کو دنگ کر ڈالا، مقدمہ درج
ممبئی (ویب ڈیسک) دبنگ گرل سوناکشی سنہا یوں تو آج کل اپنی آنے والی کامیڈی فلم ’خاندانی شفا خانہ‘ کی تشہیر اور ایکشن کامیڈی فلم ’دبنگ تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔تاہم ان کے مداحوں کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اداکارہ پر ایک بار پھر دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف

تفتیش شروع کردی گئی۔سوناکشی سنہا پر الزام ہے کہ انہوں نے بھارتی دارالحکومت دہلی میں ایک شو میں پرفارمنس کرنا تھی اور انہوں نے اس شو میں پرفارمنس کے لیے آرگنائیزرز سے 24 لاکھ روپے بھی لیے تھے۔ تاہم پیسے لینے کے باوجود اداکارہ نے شو میں پرفارمنس کرنے سے انکار کردیا تھا۔پیسے لینے کے باوجود شو میں پرفارمنس نہ کرنے کے الزام کے تحت ہی اداکارہ کے خلاف بھارتی ریاست اتر پردیش میں مقدمہ دائر کرکے ان کے خلاف تفتیش شروع کردی گئی۔انڈیا ٹوڈے کے مطابق سوناکشی سنہا کے خلاف ریاست اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کیے جانے کے بعد پولیس اداکارہ کے گھر بھی گئیں، تاہم اداکارہ رہائش گاہ پر موجود نہیں تھیں۔رپورٹ کے مطابق اترپردیش کی پولیس نے ممبئی پولیس کی مدد سے سوناکشی سنہا کے گھر کا دورا کیا، جہاں پولیس نے اداکارہ کے ملازمین کا بیان ریکارڈ کیا اور پولیس کئی گھنٹوں تک دبنگ اداکارہ کا انتظاربھی کرتی رہیں۔طویل انتظار کرنے کے باوجود اداکارہ کے نہ آنے پر پولیس سوناکشی سنہا کی رہائش سے چلی گئی، تاہم امکان ہے کہ پولیس ایک بار پھر اداکارہ کا بیان ریکارڈ کرنے کے لیے ان کے گھر کا دورا کرے گی۔اداکارہ پر دھوکا دہی کا مقدمہ دائر کرنے پر ان کے سیکریٹری نے بتایا کہ اداکارہ پر جھوٹ کے تحت مقدمہ دائر کیا گیا۔اداکارہ کے ترجمان کا کا کہنا تھا کہ سوناکشی سنہا نے اپنے 9 سالہ کیریئر میں کبھی بھی کسی کو دھوکا نہیں دیا، وہ جہاں بھی پرفارمنس کا وعدہ کرتی ہیں وہ اپنا وعدہ پورا کرتی ہیں۔




Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Ab Action Ka Waqt Aa Gaya Hai

Ab Action Ka Waqt Aa Gaya Hai

Views 59 | 19-08-2019
Modi Bharat Ko Le Doobe 16 Dino Mein

Modi Bharat Ko Le Doobe 16 Dino Mein

Views 54 | 24-08-2019
Maryam Nawaz Nab Ke Shikanje Mein

Maryam Nawaz Nab Ke Shikanje Mein

Views 30 | 20-08-2019
Maryam Nawaz Ki Chhutti...Ab Kya...

Maryam Nawaz Ki Chhutti...Ab Kya...

Views 30 | 20-08-2019
5G Kaise Zindagiyon Mein Inqalaab

5G Kaise Zindagiyon Mein Inqalaab

Views 22 | 22-08-2019
Your feedback is important for us, contact us for any queries.