Top Rated Posts ....
Search

Breaking News - Maryam Nawaz Ka Bada Bayaan

Posted By: Kabira on 19-07-2019 | 06:09:15Category: Political Videos, News




بریکنگ نیوز: احتساب عدالت نے مریم نواز کو شاندار خوشخبری سنا دی
اسلام آباد(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نمبر 2 میں مریم نواز کی پیشی ۔۔سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی بذات خود پیش ہوئیں ، جہاں نیب نے مریم نواز کی جانب سے جعلی ڈیڈ پیش کرنے پر مقدمے کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔ مریم نواز جس لباس میں عدالت میں گئیں



اس پر نواز شریف کی تصویر نقش تھی اور نواز شریف کو رہا کرو کے جملے بھی درج تھے ، تازہ ترین اطلاعات کے مطابق حتساب عدالت نے نیب کی مریم نوزشریف کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دی ہے تاہم دوسری جانب مریم نواز نے انکشاف کیاہے کہ ہم سے بات چیت کیلئے متعدد بار رابطہ کیا گیا لیکن نوازشریف اور میں اس کیلئے تیار نہیں ہوئے ۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں اور میاں صاحب بات چیت کے لوازمات پورے نہیں کر سکتے، کیونکہ ہمارے موقف میں کوئی لچک نہیں ۔ صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سے لوازمات ہیں جو آپ لوگ پورے نہیں کر سکتے جس پر مریم نواز نے کہا کہ بات چیت کے لیے اصولوں کی قربانی دینی پڑتی ہے جس کے لیے ہم تیار نہیں ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ ڈیل دینے کی باتیں کرنے والے کو خود ڈیل کی ضرورت پڑ گئی ہے۔رہنما ن لیگ نے کہا کہ میں تو موجودہ حکومت کو 5 سال دینے کے لیے تیار ہوں لیکن عوام انہیں مدت مکمل نہیں کرنے دیں گے کیونکہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔نائب صدر مسلم لیگ نے کہا کہ آج راولپنڈی سے ہمارے 150 کارکنان کو حراست میں لیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے جتنے قائدین کو گرفتار کرنا ہے کر لیں لیکن ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ایک سوال کے جواب میں مریم نواز نے کہا کہ اب کسی کی جرات نہیں کہ آمریت کی طرف دیکھے، آمر ناکام ہو چکا، آج وہ بیمار ہیں، اللہ انہیں صحت دے۔(ش س م)



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.