Top Rated Posts ....
Search

Prime Minster of Pakistan Plz Come To America

Posted By: Akram on 20-07-2019 | 00:20:16Category: Political Videos, News




جناب پرائم منسٹر آف پاکستان : آپ ایک بار امریکہ تشریف لائیں تو سہی ، آپ جیسا کہیں گے ہم وہ سب کچھ کریں گے ۔۔۔۔ امریکہ کی ایک امیر ترین شخصیت نے عمران خان کو پیغام بھجوا دیا
واشنگٹن (ویب ڈیسک) واشنگٹن میں عمران خان کا خطاب،8کروڑ کےاخراجات ایک تاجر اٹھائیگا، اسٹیڈیم میں20ہزار افراد کی آمد متوقع ہے ،دوسری جانب ناقدین کا کہناہےکہ پی ٹی آئی ٹرمپ سے ملاقات سے زیادہ عوامی خطاب پر متوجہ ہے،پاکستانی وزیراعظم جب امریکا کا سرکاری دورہ کرتے ہیں تو عمومی اورروایتی طور پر یہاں رہنے والی پاکستانی کمیونٹی کے

ساتھ بھی ان کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ان کی پارٹی کی امریکا کی شاخ سے منسلک افراد، بزنس کمیونٹی اور با اثر شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے ، اس تقریب کا خرچہ حکومت پاکستان اٹھاتی ہے اور وزیر اعظم پاکستان حاضرین کو اپنے دورے، پاکستان کے حالات اور اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان کے لیے خدمات کا ذکر کرتے ہیںلیکن اس بار نئے پاکستان کے نعرے کے ساتھ منتخب ہونے والے وزیر اعظم عمران خان امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں ہزاروں پاکستانیوں سے خطاب کر کے ایک نئی روایت ڈالنے کے خواہشمند ہیں اور اتوار 21جولائی کو اس تقریب کے لیے منتخب کیا گیا ہے ،یہ پاکستان کے کسی بھی وزیر اعظم کے لیے پہلا موقع ہو گا کہ وہ امریکا میں ہزاروں پاکستانیوں سے مخاطب ہوں۔وائس آف امریکہ کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان کو پاکستانی نژاد امریکیوں کی جانب سے تجویز بھیجی گئی تھی کہ وہ امریکا آ کر پاکستانیوں سے ملاقات کریں جس پر انہوں نے یہ کہہ کر انکار کیا کہ غیر ملکی دورے کر کے پاکستانی حکومت کوئی فضول خرچی نہیں کرنا چاہتی جس کے بعد انہیں مالی معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی اور وہ مان گئے اور اب اس سلسلے میں’’سب کچھ ان کی خواہش کے مطابق ہو رہا ہے ان کی نگرانی میں ہے اور جیسا وہ چاہتے ہیں اسی قسم کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ‘‘ یہ کہنا ہے سید جاوید انور کا جو عمران خان کے اس خطاب کا مکمل خرچ اٹھا رہے ہیں۔سید جاوید انور ٹیکساس میں رہنے والے پاکستانی

نژاد امریکیوں میں ایک مخیر اور بااثر شخصیت ہیں ، مڈلینڈ ٹیکساس میں انہیں آئل ٹائکون کہا جاتا ہے۔ جاوید انور کہتے ہیں کہ اس قسم کے تاریخی ایونٹ کو امریکا میں ممکن اور کامیاب بنانے کے لیے ضروری تھا کہ کسی تنظیم سے رابطہ کیا جاتا اور انڈس اس سلسلے میں بہترین انتخاب تھا جس کے بعد سید جاوید انور اور انڈس نے مل کر ایسی جگہ منتخب کی جہاں کئی ہزار لوگ جمع کیے جا سکیں،عمران خان کی اس عوامی تقریب کے لیے کیپیٹل ون ایرینا کو چنا گیا ہے، انڈور یا چار دیواری میں قائم کیا گیا یہ ایرینا یا اسٹیڈیم کھیلوں کے مقابلوں اور کانسرٹس وغیرہ کے لیے مشہور ہے۔ واشنگٹن شہر کے بیچوں بیچ ایک میٹروا سٹیشن کے عین اوپر واقع اس اسٹیڈیم میں ایک وقت میں20ہزار افراد سما سکتے ہیں۔ مائک ٹائیسن کی زندگی کا آخری باکسنگ مقابلہ یہیں منعقد ہوا تھا ۔ لیڈی گاگا بیونسے جسٹن ٹمبر لیک جینیفر لوپیز اور کئی دیگر فنکار یہاں پرفارم کر چکے ہیں۔ دلائی لامہ مشیل اوبامہ جیسے عالمی رہنما اس ایرینا میں عوام سے روبرو ہو چکے ہیں۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.