Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Going To America For Pakistanis

Posted By: Joshi on 20-07-2019 | 00:24:32Category: Political Videos, News




بریکنگ نیوز: عمران خان امریکہ کے دورے پر روانہ ۔۔اس دورے میں انکی مصروفیات کیا ہونگی ؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سرکاری دورے پر نجی پرواز سے امریکا روانہ ہوگئے، عمران خان اور صدر ٹرمپ کی ملاقات 22 جولائی کو ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا سرکاری دورہ کل سے شروع ہوگا، وہ امریکا میں پاکستان ہاؤس میں قیام کریں گے، وزیراعظم 21جولائی کو ورلڈ بینک کے صدر

سے بھی ملاقات کریں گے،وزیراعظم کی آئی ایم ایف ایکٹنگ ایم ڈی سے بھی ملاقات شیڈول میں شامل ہے، عمران خان امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے،وزیراعظم عمران خان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ون آن ون ملاقات 22 جولائی کو ہوگی، دونوں رہنما ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کریں گے۔قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس میں ڈونلڈ ٹرمپ خود عمران خان کا استقبال کریں گے، وزیراعظم پاکستان کے اعزاز میں وائٹ ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا،شاہ محمودقریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی ایک نشست سپیکرہاؤس کے ساتھ بھی ہوگی، امریکا کے ساتھ سمٹ لیول پر5سال بعد ایک نشست ہونے جارہی ہے، امریکا کے ساتھ 5سال بعد سربراہ ملاقات ہونے جارہی ہے۔خیال رہے کہ افغانستان کے حالات کی وجہ سے پاک امریکا تعلقات میں عدم تعاون پایا جاتا تھا، امریکی وزیرخارجہ پومپیو کے دورہ پاکستان سے تعلقات کی بہتری کا آغاز ہوا، اب وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔یاد رہے کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ واشنگٹن کی پچ تیز ہے، عمران خان تیز پچ پر کھیلنے کا عادی ہے، ہم یہاں دلہا بن کرآئے اور نہ دلہن لے جانے کا ارادہ ہے، میں واضح کہنا چاہتا ہوں کہ ہم امریکا سے کچھ مانگنے نہیں آئے ہیں۔انہوں نے واشنگٹن میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے۔امریکی صدر اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔ وزیراعظم عمران خان کی امریکی صدر ٹرمپ سے پہلی میٹنگ اوول آفس اور دوسری کیبنٹ روم میں ہوگی۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.