Top Rated Posts ....
Search

I do not want to be abusive this time

Posted By: Kabir on 21-07-2019 | 20:40:04Category: Political Videos, News




میں اس دفعہ بدنام نہیں ہونا چاہتی کیونکہ۔۔۔۔۔ ‘دبنگ 3’ میں مُنّی کے بجائے مُنّا کیوں بدنام ہو گا؟ شوبز انڈسٹری سے گرما گرم خبر آگئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ و ڈانسر ملائکا اروڑا نے اپنے سابق شوہر ارباز خان کی فلم ‘دبنگ 3’ میں آئٹم گانے پر پرفارم کرنے سے انکار کر دیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملائکا نے حال ہی میں انٹرویو دیتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلم ‘دبنگ 3’ کا حصہ نہیں ہیں اور جو

بھی اس پراجیکٹ کے ساتھ منسلک تھے اب وہ آگے بڑھ چکے ہیں، جو لوگ اس پراجیکٹ کے ساتھ منسلک ہیں ان سب کے لیے نیک خواہشات رکھتی ہوں۔واضح رہے کہ 2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘دبنگ’ میں ملائکا نے فلم کا مقبول آئٹم گانا ‘مُنّی بدنام ہوئی’ پر پرفارم کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب پزیرائی ملی تھی۔اُس وقت ملائکا ‘دبنگ’ کی پروڈیوسر اور فلم ساز ارباز خان کی اہلیہ تھیں تاہم طلاق کے بعد دونوں نے اپنی اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔رپورٹس کے مطابق ‘دبنگ 3’ میں ‘مُنّی بدنام ہوئی’ کے بجائے ‘مُنّا بدنام ہوا’ آئٹم گانے کو شامل کیا جائے گا جس میں خود چُلبل پانڈے یعنی سلمان خان جلوہ گر ہوں گے۔یاد رہے کہ ملائکا اروڑا، اداکار ارباز خان کی سابق اہلیہ ہیں، دونوں نے شادی کے 21 برس بعد ذاتی ترجیحات کی بناء پر ایک دوسرے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی، دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے۔دوسری جانب ارباز خان سے طلاق کے بعد ملائکا اروڑا کے اداکار ارجن کپور کے ساتھ قریبی تعلقات کے چرچے ہیں جن سے اداکارہ 12 سال عمر میں بڑی ہیں۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان اور بلال اشرف کی عیدالاضحیٰ پر ریلیز ہونے فلم ’سُپراسٹار‘ کا شاندار ٹریلر مداحوں کی دلچسپی سمیٹنے میں کامیاب ہوگیا۔گزشتہ شب فلم ’سُپر اسٹار‘ کے ٹریلر ریلیز کے لیے ستاروں سے بھری رنگا رنگ شام سجائی گئی جس میں 3 منٹ 6 سیکنڈز پر مشتمل شاندار ٹریلر پیش کیا گیا۔فلم میں مرکزی کردار ماہرہ خان بطور ’نوری‘ نبھا رہی ہیں جب کہ بلال اشرف ’سمیر خان‘ کا کردار ادا کررہے ہیں۔فلم کا ٹریلر دیکھتے ہوئے کہانی کو سمجھنا انتہائی آسان ہے کیونکہ فلم میں رومانوی کہانی کے ساتھ شوبز ستاروں کی ذاتی زندگی کے اتار چڑھاؤ بھی دکھائے گئے ہیں۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 17 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.