Top Rated Posts ....
Search

After saying goodbye to the prime minister, Trump suddenly arrived at the wedding ceremony

Posted By: Joshi on 24-07-2019 | 11:53:26Category: Political Videos, News




وزیر اعظم کو الوداع کرنے کے بعد ٹرمپ اچانک شادی کی تقریب میں جا پہنچے، دراصل وہ شادی کس کی تھی؟ نام جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے
واشنگٹن ( ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک نیو جرسی میں شادی کی تقریب میں جا پہنچے، انہیں دیکھ کر دلہا اور دلہن سمیت دیگر تمام شرکاءحیران رہ گئے،ٹرمپ نیو جرسی ریاست کے شہر بڈمنسٹر میں اپنے ملکیتی گالف کلب میں منعقدہ اپنے حامی نوجوان کی شادی کی تقریب میں جا پہنچے،دلہا مونگیلی نے وائٹ ہاﺅس

میں متعدد اہم شخصیات کو اپنی شادی کے دعوت نامے ارسال کیے تھے۔ان میں صدر ٹرمپ بھی شامل تھے، تقریب میں صدر ٹرمپ کی شرکت کی ایک فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صدر نے دولہا اور دلہن سے معانقہ کیا۔ انہیں شادی کی تقریب میں دیکھ کر شرکاءنے ”امریکا زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ میڈیا ٹاک کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی وزیراعظم مودی کی درخواست پر مسئلہ کشمیر کے معاملے پر اپنا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہیں جس پر بھارت کی جانب سے تردید کی گئی کہ نریندر مودی نے اس معاملے سے متعلق کوئی درخواست نہیں کی لیکن جب امریکی صدرکے مشیر برائے معاشی امورلیری کڈلوسے ٹرمپ کے ثالثی کے بیان پر صحافی نے سوال کیا تو انہوں نے واضح جواب جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدرکے مشیر برائے معاشی امورلیری کڈلوسے صحافی نے سوال کیا کہ ”صدرٹرمپ نے کہا کہ مودی نے کشمیر پرثالثی کا کہا ہے،بھارت تردید کر رہا ہے؟“کشمیر کے مسئلے پرثالثی سے متعلق سوال پرامریکی صدرٹرمپ کے مشیر نے ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ نہایت نامناسب سوال ہے اس کا جواب آپ مائیک پومپیو یا جان بولٹن سے لیںامریکی صدر ٹرمپ بلاوجہ کوئی بات نہیں کرتے ہیں ۔“ نریندر مودی نے اس معاملے سے متعلق کوئی درخواست نہیں کی لیکن جب امریکی صدرکے مشیر برائے معاشی امورلیری کڈلوسے ٹرمپ کے ثالثی کے بیان پر صحافی نے سوال کیا تو انہوں نے واضح جواب جاری کر دیاہے


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.