Top Rated Posts ....
Search

New India couple's unique photo shoot goes viral on social media

Posted By: Joshi on 25-07-2019 | 06:57:36Category: Political Videos, News




بھارت کے نوبیاہتا جوڑے کا انوکھے انداز میں فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل، اس منفرد فوٹو شوٹ میں بھارتی کتنے لاکھ خرچ آیا ؟
نئی دہلی (این این آئی )شادی کے لمحات کو کیمرے میں قید کرنا ہر جوڑے کی خواہش ہوتی ہے لیکن بھارتی میں ایک نوبیاہتا جوڑے اس خواہش کو ایسے انوکھے انداز میں پورا کیا جو شاید ہی کسی دْلہا دْلہن نے سوچا ہو۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ریاست کیریلا میں چھرتھالا سے تعلق رکھنے والے نو بیاہتے جوڑے نے فوٹو شوٹ کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں ایک بڑا گڑھا تھا، جوڑے نے وہاں مصنوعی بارش کروائی جس کے بعد فوٹوگرافر نے گڑھے کے اندر اس نوبیاتے جوڑے کی تصاویر کھینچی۔اس فوٹو شوٹ کا دورانیہ 24 گھنٹے تھا

جب کہ اس منفرد فوٹو شوٹ میں بھارتی ایک لاکھ روپے خرچ ہوئے۔نیانا کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بہت سے دوستوں اور رشتہ داروں کی شادی کی تصاویر دیکھی ہیں جو کہ روایتی تھیں اس لیے میں نے سوچا کہ ہمیں ان سب سے الگ فوٹوشوٹ کروانا چاہیے، یہی وجہ ہے کہ ہم نے یہ چنا۔بھارت میں اس طرح کے منفرد فوٹو شوٹ بے حد مقبول ہیں، اور یہ سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔نوبیاتے جوڑے ابھیجیت اور نیانا کا کہنا تھا کہ ہماری شادی صرف 10 سے 15 منٹ کی تھی، شادی میں صرف ایک خاص بات تھی وہ یہ فوٹو شوٹ تھا، ہم یہی چاہتے تھے کی یہ یادگار ہو اور دوسروں سے مختلف ہو اور اسے سب پسند کریں۔شادی کے بعد جب ہم نے پوسٹ ویڈنگ فوٹو شوٹ کا سوچا تو ایسا فوٹوشوٹ کرنے کے لییکسی نے دلچسپی ظاہر نہیں کی مگر جب سب نے ہماری یہ تصاویر دیکھیں تو سب نے اس کی بے حد تعریف کی۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 18 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.