Top Rated Posts ....
Search

When I was pregnant, I was

Posted By: Akbar on 26-07-2019 | 19:42:18Category: Political Videos, News




’’جب میں حمل سے تھی تو میں محسن کو اس کام سے منع کرتی تھی۔۔۔۔۔‘‘ محسن عباس کی اہلیہ نے اپنے شوہر کےمتعلق مزید دلخراش انکشافات کر دیے
لاہور (ویب ڈیسک) محسن عباس کی اہلیہ اپنے شوہر سے متعلق مزید انکشافات سامنے لے آئیں، فاطمہ سہیل نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پہلے حمل کے وقت بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس باعث حمل ضائع ہوگیا تھا، جس رات خاموشی توڑی اس روز بھی میرے بچے کے سامنے مجھے

بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔تفصیلات کے مطابق اداکارو گلوکار محسن عباس کی اہلیہ فاطمہ سہیل کی جانب سے خصوصی گفتگو کی گئی ہے جس میں انہوں نے اپنی اس گفتگو کے دوران فاطمہ سہیل نے مزید دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ فاطمہ سہیل کی جانب سے دل دہلا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ وہ پہلے بھی ایک مرتبہ حاملہ ہوئی تھیں، تاہم اپنے شوہر محسن عباس کے تشدد کے باعث ان کا حمل ضائع ہوگیا تھا۔فاطمہ سہیل بتاتی ہیں کہ جس روز انہوں نے اپنے شوہر کی اصلیت دنیا کے سامنے لائی، اس روز بھی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ ان کا بچہ گود میں تھا جب محسن عباس نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس وقت انہوں نے سوچا کہ وہ تو یہ سب برداشت کر رہی ہیں، تاہم اس تمام صورتحال کا ان کے بچے پر کتنا منفی اثر پڑے گا۔ تب ہی پھر انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ ہمت کریں گی اور اپنی شوہر محسن عباس کی اصلیت دنیا کے سامنے لے کر آئیں گی۔ فاطمہ سہیل کی اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگوبتایا کہ مجھے پہلے حمل کے وقت بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا جس باعث حمل ضائع ہوگیا تھا، جس رات خاموشی توڑی اس روز بھی میرے بچے کے سامنے مجھے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فاطمہ سہیل نے مزید کہا ہے کہ انہیں لگتا تھا کہ محسن عباس شادی کے بعد بہتر ہو جائیں گے، تاہم ایسا نہیں ہوا، بلکہ شادی کے بعد ان کا رویہ مزید منفی ہوگیا۔ انہوں نے 4 سال تک مسلسل تشدد برداشت کیا، تاہم اب وہ اپنے بچے کے بہتر مستقبل کی خاطر مزید خاموش نہیں رہ سکتی تھیں۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.