Top Rated Posts ....
Search

A big announcement was made for Pakistan and India

Posted By: Abid on 27-07-2019 | 07:06:15Category: Political Videos, News




کپتان کے دورہ امریکہ کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کیلئے بڑا اعلان کر دیا گیا
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کپتان کے دورہ امریکہ کے بعد ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کیلئے بڑا اعلان کر دیا گیا ۔۔۔ امریکہ نے پاکستان کے لیے ایف 16 طیاروں کے پُرزے اور تکنیکی خدمات کا اعلان کر دیا اور اس ضمن میں وزارت خارجہ کی جانب سے منظوری بھی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد امریکہ کا رویہ بھی بدل گیا۔
امریکی وزارت خارجہ نے ایف 16 طیاروں کے لیے سپورٹ کی منظوری دے دی۔ امریکی وزارتِ خارجہ کے مطابق طیاروں کے لیے 125 ملین ڈالر سپورٹ فنڈ فراہم کیا جائےگا۔ امریکی دفاعی سلامتی تعاون کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کے آلات اور فنی خدمات فراہم کی جائیں گی۔ دوسری جانب امریکہ نے بھارت کے سی 17 ٹرانسپورٹ طیاروں کے لیے بھی 67 کروڑ ڈالرز کی سپورٹ فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ امریکہ کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے طیاروں کے لیے تکنیکی اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے سے خطے میں طاقت کا توازن نہیں بگڑے گا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ اس فیصلے سے امریکی خارجہ پالیسی اورقومی سلامتی کو بھی فائدہ ہوگا۔ امریکہ کی جانب سے یہ اعلان وزیراعظم عمران خان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے چند روز بعد کیا گیا ہے۔ مزید یہ کہ وزیراعظم عمران خان کے کامیاب دورہ امریکہ کے بعد امریکی حکومت نے پاکستان کا ایک اور مطالبہ بھی مان لیا ہے۔ پاکستان سے متعلق ٹریول ایڈوائزری پر نظرثانی کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔ وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورے میں پاکستان نے ٹریول ایڈوائزری میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ٹریول ایڈوائزری میں نرمی سے سرمایہ کاری میں اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پاک امریکہ ٹریڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ کونسل کا اجلاس بھی اس سال منعقد کروانے پر اتفاق ہوگیا ہے۔


Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.