Top Rated Posts ....
Search

Main Aapko Maryam Ka Woh Raaz

Posted By: Abid on 31-07-2019 | 20:13:45Category: Political Videos, News




میں آپ کومریم کا وہ راز بتا نے جا رہی ہوں جو میں اور کیپٹن صفدر جانتے ہیں ۔۔۔۔۔ مریم نواز کی انتہائی قریبی ساتھی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا
لاہور (ویب ڈیسک )مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کے بارے میں بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ،سوشل میڈ یا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں حنا پرویز بٹ سے پوچھا گیا کہ مریم نواز کے بارے میں دو راز کی باتیں بتائیں ۔



اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ کو ایسی راز کی بات بتا رہی ہو ں جو پہلے کسی کو نہیں پتہ ہو گی ،مریم نواز کی آواز بہت خوبصورت ہے ،وہ بہت اچھا گانا گاتی ہیں اور وہ ڈھولک بھی بہت اچھی بجاتی ہیں ،اس بارے میں کسی کو بھی نہیں پتہ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ 4 عربی مریم نواز کے اکاﺅنٹ میں کروڑوں روپے بھیجتے رہے ہیں، یہ سلسلہ 2002 سے جاری تھا۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے بدھ کے روز نیب میں پیشی کے دوران ان 4 عربیوں کے بارے میں پوچھا گیا جو ان کے اکاﺅنٹ میں 2002 سے رقم بھجوا رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے بتایا کہ ان چار افراد میں یو اے ای کے سید سیف بن جابر اور نصیر عبداللہ شامل ہیں۔ تیسرا نام یو کے سے شیخ ذکاءالدین کا ہے اور اس کے بعدسعودی عرب کے حانی احمدکا نام بھی سامنے آیا۔ نیب میں پیشی کے دوران مریم نواز سے ان عربیوں سے ملنے والے کروڑوں اربوں روپے کے بارے میں پوچھا گیا۔انہوں نے بتایا کہ 2002سے 4عربی کروڑوں اربوں روپے مریم نواز کے بینک اکاونٹس میں بھیجتے رہے ہیں اور اس کے بعد وہ رمضان شوگر ملز کی سب سے بڑی شیئر ہولڈر بن گئیں۔ ’یہ ہے ملک کی خدمت کہ 2002 سے 4عربی آپ کو پیسہ بھیج رہے ہیں۔‘خیال رہے کہ مریم نواز کی بدھ کے روز چوہدری شوگر ملز کیس میں نیب میں پیشی ہوئی تھی جس میں ان سے نیب کی جانب سے دبئی سے آنے والے 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے بارے میں سوال پوچھا گیا تھا۔ مریم نواز نے ان پیسوں سے اظہار لاعلمی کیا اور نیب اہلکاروں سے کہا کہ وہ اس بارے میں عباس شریف اور میاں شریف سے پوچھیں۔ اس پر نیب نے کہا کہ عباس شریف اور میاں شریف تو فوت ہو چکے ہیں ان سے کیسے پوچھیں،نیب ٹیم نے کہا کہ آپ کے ایک کروڑ کے شیئرز ہیں اور آپ کہہ رہی ہیں آپ کو پتہ ہی نہیں ؟۔ نیب ٹیم نے کہا کہ ہم نے آپ کو سمن بھیجا تھا آپ نے اس کا بھی کوئی جواب نہیں دیا؟ اس پر مریم نواز نے کہا کہ مجھے زیادہ وقت چاہیے۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Breaking News... Khaufnaak Haadsa...

Views 49 | 10-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.