Top Rated Posts ....
Search

Shrif Family Keliye Khushi Ka Din Aaya

Posted By: Akram on 11-08-2019 | 18:52:45Category: Political Videos, News




شریف خاندان کے لیے خوشی کا دن آگیا۔۔۔۔عید کا دن شریف خاندان کے لیے کیسے ’ گرین زون ‘ بنے گا؟ ناقابلِ یقین انکشاف
لاہور(ویب ڈیسک) سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ عید کے دن شریف خاندان کیلئے گرین زون بنے گا، گرین زون میں نیب کی طرف سے ضیافت دی جائے گی، کشمیر ایشوسے متعلق امریکا کیلئے وفدکی قیادت فاروق ایچ نائیک،اوآئی سی کیلئے وفد کی قیادت راجا ظفرالحق، اور یورپ کے وفد کی قیادت سینیٹرمشاہد حسین سید



کریں گے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکا جانے والے سینیٹر ز کے وفد کی قیادت پیپلزپارٹی کے فاروق ایچ نائیک، اوآئی سی جانے والے وفد کی قیادت مسلم لیگ ن کے راجا ظفرالحق، اور یورپ کے وفد کی قیادت سینیٹرمشاہد حسین سید کریں گے۔مسلم لیگ ن کیلئے عید پر نیب کی طرف سے ضیافت کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سینئر تجزیہ کار ڈاکٹرشاہد مسعود نے کہا ہے کہ عید کے دن شریف خاندان کیلئے گرین زون بنے گا، گرین زون میں نیب کی طرف سے ضیافت دی جائے گی شریف خاندان کو کہا گیا ہے کہ عید کے دن آپ کیلئے گرین زون بنے گااور نیب کی طرف سے ضیافت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ان وفود میں اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی سینیٹرز شامل ہوں گے، چیئرمین سینیٹ کے ساتھ ن لیگ کے سینئر رہنماء سینیٹرراجا ظفر الحق کی مشاورت ہوئی ہے۔کہ اپوزیشن جماعتوں میں تجربہ کار سینیٹرز جو ان معاملات کو ڈیل کرنے کا ہنر رکھتے ہیں۔کیونکہ لوگوں کے ذاتی تعلقات بھی ہوتے ہیں۔امریکن گروپ کی قیادت فاروق نائیک ،وفد میں نعمان وزیر، انوارکاکڑ، اوآئی سی جانے والا وفد بڑا اہم ہے ، اس وفدکی قیادت راجا ظفرالحق کریں گے،اس میں جے یوآئی ف مولانا عبدالغفورحیدری اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق شامل ہیں۔یورپ جانے والے وفد کی قیادت مشاہدحسین سید کررہے ہیں۔ روس جانے والے وفد کی قیادت ایم کیوایم کے بیرسٹرسیف کررہے ہیں۔ان وفود کے دوروں میں صرف کشمیر کی بات ہوگی، کیونکہ اس وقت یکجہتی کی ضروری ہے۔افغانستان میں ہیلی کاپٹروالی داعش تیار بیٹھی ہے، کہ ایک بار معاہدے ہوجائیں پھر کچھ کریں گے۔ طالبان سے مذاکرات کی بات عمران خان نے کی ہے۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.