Top Rated Posts ....
Search

India Ke Tan Badan Mein Aag Lag Gayi

Posted By: Akbar on 17-08-2019 | 18:36:24Category: Political Videos, News




ہندوستانیوں کے تن بدن میں آگ لگ گئی، سب کا بے حد پسندیدہ پاکستانی کرکٹر مقبوضہ کشمیر پر ظالمانہ قبضے کیخلاف احتجاج کیلئے بیرون ملک بھارتی سفارت خانے کے باہر پہنچ گیا
لندن (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے اور کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے برطانیہ کی تاریخ میں لندن میں سب سے بڑا مظاہرہ ہوا جس میں پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بھی شریک ہوئے۔

لندن میں بھارتی سفارتخانے کے باہر ہزاروں افراد نے احتجاج کیا جنہوں نے کشمیر کے حق میں اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین میں نوجوانوں اور بوڑھوں کے علاوہ خواتین بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں، احتجاج کرنے والوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں بھارت سے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے مطالبات بھی شامل تھے۔پاکستانی کرکٹر محمد حفیظ بھی لندن میں کشمیریوں کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں شریک ہوئے، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی کرکٹر نے کہا کہ ہر پاکستانی کا دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسلسل خراب کارکردگی کے بعد محمد حفیظ کو سینٹرل کنٹریکٹ دینے سے گریز کیا، جس کے بعد انہوں نے انگلش کاﺅنٹی مڈل سیکس کا رخ کر لیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ اس وقت کے حالات میں سرحد پار کارروائی کشمیر کاز کے ساتھ غداری ہوگی، اگر بھارت نے سرحد پار کرنے کی کوشش کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے، بھارت آزاد کشمیر کی طرف پیش قدمی بھول جائے اب گزشتہ قبضہ چھڑانے کا وقت ہے۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مودی نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے والی حرکت کرکے مسئلہ کشمیر کیلئے اچھا کام کیا ہے۔ بھارت کے اس اقدام کے بعد سرد خانے میں پڑا مسئلہ کشمیر دنیا کیلئے فلیش پوائنٹ بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم تسلی رکھے مسلح افواج قوم کو مایوس نہیں کریں گی اور ہر صورتحال کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہیں، 3 روز کے دوران ایل او سی پر بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، پاک فوج کے سربراہ کہہ چکے ہیں کہ کشمیر کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔ اس صورتحال میں سرحد پار کارروائی کشمیر سے غداری ہوگی، بھارت نے سرحدی خلاف ورزی کی تو بھرپور سرپرائز دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت سے اب گزشتہ قبضہ چھڑانے کا وقت ہے، آزاد کشمیر کی طرف پیش قدمی تو بھارت بھول ہی جائے ، آزاد کشمیر کا ایک ایک انچ محفوظ ہے



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 33 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 22 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 20 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.