Top Rated Posts ....
Search

Mera Shohar Hadh Se Zayada Mohabbat Karne Waala

Posted By: Chunnu on 22-08-2019 | 19:03:39Category: Political Videos, News




میرا شوہر حد سے زیادہ اطاعت گزار اور محبت کرنے والا شخص ہے“اماراتی خاتون عجیب منطق لے کر شوہر سے طلاق کے لیے عدالت پہنچ گئی
شارجہ(ویب ڈیسک ) حد سے زیادہ محبت کرنے پر اماراتی خاتون نے شوہر سے طلاق مانگ لی۔عرب اخبار ’خلیج ٹائمز‘ کے مطابق شارجہ کی ایک خاتون نے عدالت میں شوہر سے طلاق دلوائے جانے کا مقدمہ دائر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے شوہر نے ان کے ساتھ کبھی بھی کسی طرح کی بھی سختی نہیں کی

اور وہ ان سے حد سے زیادہ پیار کرتے ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ ان کا شوہر ان کا انتہائی اطاعت گزار ہے، انہیں کچھ کہنے کا موقع ہی نہیں دیتا اور ہر کام از خود کرنے سمیت ان سے کوئی بحث کیے بغیر ہر کام کرلیتا ہے۔اس نے اعتراف کیا کہ ان کا شوہر ان کی جانب سے ہدایت ملے بغیر ہی گھر کی صفائی کرنا شروع کردیتے ہیں اور تو اور وہ ان کے لیے کھانا بھی تیار کرلیتے ہیں۔خاتون نے شوہر کی جانب سے حکم ملے بغیر اطاعت گزاری کرنے اور حد سے زیادہ محبت و احترام کرنے کو اپنے لیے عذاب قرار دیا۔خاتون نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ وہ شادی کے بعد اب تک شوہر سے کسی بات پر جھگڑے یا بحث کرنے کے لیے ترس گئی ہیں۔خاتون کا کہنا تھا کہ شوہر کی محبت اور ہر کام کرنے کی وجہ سے ان کی زندگی عذاب بن گئی ہے اور وہ مزید ان کے ساتھ رہنا نہیں چاہتیں۔رپورٹ کے مطابق عدالت نے خاتون کی درخواست مسترد کرتے ہوئے دونوں کو باہمی رضامندی کے ساتھ کوئی فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ایران میں جاسوسی کے الزام میں قید برطانوی خاتون کے منگیتر نے الزام عائد کیا ہے کہ برطانوی حکومت نے عصر امیری کے ’ایرانی‘ ہونے پر ان کی باحفاظت رہائی کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے سے آنکھیں پھیر لیں۔دی گارجین میں شائع رپورٹ کے مطابق عصر امیری کے منگیتر جیمز ٹائسن نے انکشاف کیا کہ برطانوی حکام نے مذکورہ مسئلے پر بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ عصر امیری ایرانی شہری تھیں اس لیے وہ ان کی رہائی کے لیے مدد نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ عصر امیری کی عدم رہائی ایران کے مایوس کن رویےکی عکاس ہے لیکن ساتھ ہی برطانیہ کی سفارتی ناکامی بھی۔عصر امیری کے منگیتر نے الزام لگایا کہ ایرانی حکومت نے سفارتی فوائد کے لیے انہیں گرفتار کیا اور ’دشمنوں کو گولی مارنے کے بجائےاپنے ہی پاؤں پر گولی چلا دی‘جیمز ٹائسن نے کہا کہ عصر امیری دنیا کی دو بڑی طاقتوں کے درمیان پھنس گئی ہیں اور اب برطانیہ اور ایران اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہیں۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.