Top Rated Posts ....
Search

Ek Aur Non Mulki Haseena Ki Shadi Pakistan Mein

Posted By: Abid on 24-08-2019 | 21:17:29Category: Political Videos, News




ایک اور غیر ملکی حسینہ نے پاکستان آکر شادی کرلی، گوری بھابھی کا تعلق کس دیس سے ہے اور دونوں کی ملاقات کیسے ہوئی؟ ناقابل یقین محبت کی داستان
لاہور(ویب ڈیسک)پولینڈ کی خوبرو’’لیلیٰ‘‘ نے سوشل میڈیا کے ذریعے لاہوری ’’مجنوں ‘‘ کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ،فیس بک پر ہونے والی دوستی نے لڑکی کو اپنے وطن ،گھر بار اور مذہب چھوڑ کر پاکستان آنے پر مجبور کر دیا ،مہندی کی تقریب میں نو بیاہتا جوڑا اور خاندان کے سبھی افراد خوشی سے نہال ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس نے فاصلوں کو مٹا کر رکھ دیا ہے ،نوجوانوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا کے ذریعے نئی نئی رشتہ دارایاں بنانے میں مصروف ہیں ،اس میں چند ایک کو ہی کامیابی ہوتی ہے تاہم زیادہ تر لوگ فراڈ اور دھوکے کا شکار ہو جاتے ہیں ،ایسے میں لاہور کے رہائشی نوجوان افتخار بھٹی جو لندن میں مقیم تھے نے تین ماہ قبل فیس بک پر پولینڈ کی رہائشی نتالی نامی لڑکی سے دوستی کی جو دنوں میں ہی محبت میں تبدیل ہو گئی ،محبت کا رنگ زیادہ گہرا ہوا تو نتالی پولینڈ سے لندن افتخار کے پاس پہنچ گئی جہاں دنوں نے مل کر شادی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔افتخار بھٹی نے نتالی سے شادی پر اپنے والدین کا اعتماد حاصل کیا اور دنوں نے برطانیہ کی بجائے خاندان کے ساتھ مل کر لاہور میں شادی کی تقریبات کرنے کا فیصلہ کیا ۔دو روز قبل نتالی اور افتخار لاہور پہنچے اور آج ان کی مہندی کی تقریب ہوئی جس میں ان کے رشتہ داروں اور دوست احباب کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔نتالی نے افتخار سے شادی سے قبل ہی اسلام قبول کرتے ہوئے اپنا نیا نام ’’لیلیٰ‘‘ رکھ لیا ہے ۔مہندی کی تقریب میں روزنامہ ’’پاکستان ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے دلہن بنی لیلیٰ کا کہنا تھا کہ آج وہ بہت خوش ہیں ،افتخار اور اس کے گھر والوں نے مجھے اتنا پیار دیا ہے جسے میں لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی ۔ لیلیٰ کا کہنا تھا کہ اسے اس نئی زندگی کے آغاز پر انتہائی خوشی ہے ،پاکستان آ کر اسے بہت اچھا لگا ہے ،پاکستانی لوگ بہت محبت اور پیار کرنے والے ہیں اور اسے اپنے جیون ساتھی افتخار کے خاندان کی طرف سے بہت پیار ملا ہے جبکہ افتخار بھی بہت نفیس اور پیار کرنے والا بندہ ہے، جس پر اسے بہت خوشی ہے ۔لیلیٰ کا کہنا تھا کہ اس نے اپنی مرضی سے اسلام قبول کر لیا ہے اور آگے جا کر وہ قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتب کا بھی مطالعہ کریں گی ۔ اس موقع پر افتخار بھٹی کا کہنا تھا کہ لیلیٰ سے ہونے والی دوستی اور پھر ہم دنوں کا شادی کا فیصلہ کوئی جذباتی عمل نہیں ہے،میں نے سوچ سمجھ کر اور اپنے والدین کی رضامندی سے لیلیٰ کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔’’ڈیلی پاکستان‘‘ کے میزبان نے جب افتخار بھٹی سے اپنی بیوی کے نام کوئی گانا گانے کی فرمائش کی تو اس پرافتخار بھٹی نے کہا کہ وہ اس موقع پر ’’ماواں ٹھنڈیاں چھاواں ‘‘ نامی گیت گا کر اپنی والدہ سے محبت کا اظہار کریں گے جس پر مہندی کی محفل میں تمام لوگ ہی تابعدار بیٹے کی محبت پر حیران رہ گئے۔ اس مہندی کی خوبصورت تقریب کا احوال اور خوشی سے نہال جوڑے کی ’’محبت کہانی‘‘اور اس کے خوبصورت انجام کی ویڈیو ڈیلی پاکستان کے آفیشل فیس بکل پیج پر بھی دیکھ سکتے ہیں۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.