Top Rated Posts ....
Search

Imran Khan Ne Mujhe Bade Uhde Ki Pesh Kash Kardi

Posted By: Allu on 28-08-2019 | 20:30:07Category: Political Videos, News




عمران خان نے مجھے اس بڑے عہدے کی پیش کش کی تھی لیکن میں نے انکار کر دیا کیونکہ۔۔۔۔۔ سینئر صحافی ہارون رشید کے دنگ کر ڈالنے والے انکشافات
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے سینیٹر بننے کی پیش کش کی تھی جو مسترد کردی، وزیراعظم ماضی کے حکمرانوں سے بہتر ہیں، تاہم انہیں اپنی تعریف سننا بہت پسند ہے، یہ ان کی بہت بڑی خامی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے مایہ ناز اور سینئر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید

کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے انہیں سینیٹر بننے کی پیش کش کی تھی۔ہارون رشید کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی وقت عمران خان کے ساتھ گزارا، لیکن انہیں کسی چیز کی لالچ نہیں تھی۔ انہیں جو بہتر لگتا تھا، وہ عمران خان کے بارے میں وہی تحریر کرتے تھے اور اب بھی ایسا کرتے ہیں۔ وہ عمران خان کی تعریف کرتے ہیں تو اس پر کھل کر تنقید بھی کرتے ہیں۔ہارون رشید کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے یہ سمجھتے تھے کہ عمران خان نواز شریف اور آصف زرداری جیسے سیاستدانوں سے بہت بہتر ہے، اور وہ آج بھی اپنی اس رائے پر قائم ہیں۔تاہم عمران خان میں بھی بہت سے خامیاں موجود ہیں۔ عمران خان کی پارٹی تحریک انصاف کسی طور پر ایک منظم سیاسی جماعت نہیں ہے۔ ہارون رشید نے مزید کہا کہ عمران خان نے سینیٹر بننے کی پیش کش کی تھی جو میں نے خود ہی مسترد کردی، وزیراعظم ماضی کے حکمرانوں سے بہتر ہیں، تاہم انہیں اپنی تعریف سننا بہت پسند ہے، یہ ان کی بہت بڑی خامی ہے ہارون رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان نے انہیں بھی سینیٹر بننے کی پیش کش کی تھی تاہم انہوں نے فوری انکار کر دیا تھا۔ ہارون رشید مزید کہتے ہیں کہ عمران خان کرپٹ تو نہیں ہیں لیکن ان کی ایک بہت بڑی خامی یہ ہے کہ انہیں اپنی تعریف سننا بہت پسند ہے۔ کرکٹ کے دور میں بھی وہ ایسے ہی تھے اور وہ اب بھی ایسے ہی ہیں۔ اس کے علاوہ سیاسی معاملات کو لے کر عمران خان غلطیاں پر غلطیاں کرتے ہیں اور اپنی غلطیوں سے سیکھنے کی کوشش نہیں کرتے۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 34 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.