Top Rated Posts ....
Search

Maine Yeh...Imran Khan Se Seekhi Hai

Posted By: Munnu on 31-08-2019 | 18:46:53Category: Political Videos, News




’’میں نے یہ چیز وزیراعظم عمران خان سے سیکھی ہے ۔۔۔۔‘‘ (ن) لیگ کے اہم رہنما نے وزیراعظم کو کس کام میں اپنا استاد تسلیم کر لیا؟ جان کر آپ کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی
لاہور (ویب ڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ ا س وقت ملک کی معاشی حالت بہت زیادہ خراب ہے ، 45لاکھ لوگ خط غربت سے نیچے چلے گئے ہیں ، میں نے معیشت عمران خان سے سیکھی ہے ۔دنیا نیوز کے پروگرام ”سوال عوام کا “میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے

کہا کہ ایک سال سے تحریک انصاف کے پاس ہی سارا کنٹرول ہے اور مسلم لیگ ن نے نہ کوئی احتجاج کیا ہے اورنہ دکانیں بند کرائیں ، نہ سول نافرمانی کی تحریک چلائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی اپنی معاشی ٹیم ہے ہی نہیں ہے ، ڈالرایک دن میں گیارا روپے بڑھا اوراگلے دن آٹھ روپے نیچے آیا جس سے کچھ لوگ مرگئے اور کچھ لوگ اوپر چلے گئے ۔محمد زبیر کا کہناتھا کہ تحریک انصاف کوٹیکس میں چارسو ارب شارٹ فال کا سامناہے ، جب تک یہ اپنے معاملات درست نہیں کریں گے ، آگے نہیں چل سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت آئی ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھروں کاعوام کے ساتھ مذاق کیا گیا تھا ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ہے، وزیر اعظم عمران خان کو فکر لاحق رہتی ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ ہو۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی خواہش تھی کہ احساس پروگرام سندھ سے شروع ہو۔یہ پروگرام مکمل طور پر شفاف بنایا گیا ہے، بلاتفریق سب کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا، صحت کارڈ پر ساڑھے7لاکھ روپے تک کی امداد مل سکے گی۔گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ احساس پروگرام ریاست مدینہ کی جانب پہلا قدم ہے، وزیراعظم کو فکر لاحق رہتی ہے کہ ملک سے غربت کا خاتمہ جلد ہو، احساس پروگرام شروع کرنے پروزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہیں، صحت احساس پروگرام کے حوالے سے سندھ حکومت کو بھی اعتمادمیں لیا گیا ہے۔ایک سوال کے جواب میں عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی میں جلد5بڑے منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا، شہر قائد میں کوئی ایک اتھارٹی نہیں یہ کئی حصوں میں بٹا ہوا ہے، کراچی میں سب سے پہلے ایک اتھارٹی بنانی ہوگی۔مسائل کے حل کیلئے شہری اور سندھ حکومت کو مل کر بیٹھنا ہوگا، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکو مل کر کام کرنا ہوگا، دنیا بھرمیں بلدیاتی نمائندے بااختیار ہوتے ہیں، سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن کراچی کیلئےسب کو کام کرنا ہوگا۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 16 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.