Top Rated Posts ....
Search

Khan Saab Maryam Nawaz Ko Is Kaam Ki Ijaazat Dein

Posted By: JoJo on 04-09-2019 | 00:48:56Category: Political Videos, News




’’خان صاحب مریم نواز کو اس کام کی اجاز ت دیں تو میں۔۔۔۔۔‘‘نواز شریف نے ڈیل کیلئے کیا شرط رکھ دی ؟ سینئر صحافی کا تہلکہ خیز دعویٰ
لاہور (ویب ڈیسک) سینئر صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے ڈیل کیلئے شرط رکھی ہے کہ مریم نواز کو کلین چٹ دی جائے تو وہ خود سیاست چھوڑ کر بیرون ملک آرام کریں گے۔نجی ٹی وی جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی کا کہنا تھا کہ

جب سے نواز شریف کی گرفتاری ہوئی ہے تب سے ڈیل کی باتیں کی جارہی ہیں، اس حوالے سے اب بھی خبریں سامنے آرہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے ایک اہم شخصیت کے ساتھ یہ ضد کی کہ مریم نواز کو کلین چٹ دے کر انہیں سیاست کی اجازت دی جائے جبکہ وہ خود باقی زندگی سیاست سے ریٹائرمنٹ لے کر بیرون ملک آرام کریں گے۔عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جب نواز شریف کو 13 جولائی کو لندن سے واپسی پر ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا تو تاثر یہی دیا گیا کہ پورے پاکستان میں آگ لگ جائے گی لیکن شہباز شریف بھی ایئر پورٹ پر نہیں پہنچ سکے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچودھری نے کہاہے کہ اپوزیشن کامسئلہ یہ ہے کہ وہ ذہنی طور پراپنے اپنے ابو کو نکالنے کے چکرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم کی کشمیر پر حکمت عملی کافی اچھی رہی ہے ، پہلی مرتبہ سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر پر بحث کی گئی ہے ، ٹرمپ نے کہا کہ کشمیرپر ثالثی کریں گے لیکن ملکوں کی ایک حد ہے ، وہ مود ی سے کہہ رہے ہیں کہ کشمیر سے کرفیو ختم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ہٹلر سے ساری دنیا کہہ رہی تھی کہ جو آپ کررہے ہیں یہ ٹھیک نہیں ہے اور اس کی قیمت ہٹلر کو بعد میں ادا کرنا پڑی ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس بھی کوئی حکمت عملی نہیں ہے ، وہ بس آکر بات ہی کردیتے ہیں کہ یہ کرنا چاہئے ، وہ کرنا چاہئے ۔ فواد چودھری کا کہناتھا کہ عالمی میڈیا میں مسئلہ کشمیر کو اتنی کوریج کہاں ملی تھی؟ اس میں بھی زیادہ حصہ مودی کا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کامسئلہ یہ ہے کہ وہ ذہنی طور پراپنے اپنے ابو کو نکالنے کے چکرمیں پھنسے ہوئے ہیں۔ان کے تمام احتجاج اور جلسے احتساب کے پر رہتے ہیں، مسئلہ اس وقت یہ ہے کہ اپوزیشن کابیانیہ یہ ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری کوچھوڑ دیا جائے تو عام آدمی کواس کے ساتھ کوئی ہمدردی نہیں ہے ۔ نواز شریف اورآصف زرداری نکلنا چاہتے ہیں تو پلی بارگین کریںاورا س کے بعد لندن جائیں جہاں مرضی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں پیسے بھی نہ دیں ، سیاست بھی بچ جائے اورچلے بھی جائیں توایسا تو نہیں ہوسکتا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اگر ان کوسزانہیں دلواتے اور مشرف کی طرح ڈیل کرلیتے ہیں تو پھر تحریک انصاف کو سیاسی طور پربڑا نقصان پہنچے گا ، اس لئے عمران خان یہ کام نہیں کریں گے



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Pakistani Stars Ke Photos Viral

Pakistani Stars Ke Photos Viral

Views 57 | 15-09-2019
Pakistani Film Ki Kahaani ...2

Pakistani Film Ki Kahaani ...2

Views 42 | 14-09-2019
Your feedback is important for us, contact us for any queries.