Top Rated Posts ....
Search

Bharat Ko Badi Shakist...

Posted By: Joshi on 04-09-2019 | 18:54:28Category: Political Videos, News




’’بھارت کو بڑی شکست ۔۔۔‘‘اہم سماجی ویب سائٹ نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) مقبوضہ کشمیر کے متعلق کئے گئے ٹوئٹس پر پاکستانی صارفین کے ٹویٹر اکائونٹس بلاک کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے نے ٹوئٹر کو 333 اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی ہیں،اس حواکے سے مشترکہ لائحہ عمل کی تیاری کے لیے ٹویٹر انتظامیہ کو ایک میٹنگ کے لیے دعوت دی گئی ہے۔ٹویٹر کی جانب

سے اب تک 67 اکاؤنٹس (20فیصد ) بحال کر دئیے گئے۔پاکستانی ٹویٹر صارفین بلاک شدہ اکائئوونٹس کی معلومات [email protected] پر فراہم کریں۔پی ٹی اے ٹویٹر انتظامیہ کے ساتھ پاکستانی صارفین کی بلاکنگ کے معاملات اٹھاتا رہے گا ۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق ا سلام آباد میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل آصف غفور نے مقبوضہ کشمیر سے متعلقتفصیلی پریس کانفرنس کے اختتام پر غیر رسمی گفتگو کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ اسامہ بن لادن کا پتا لگانے کے حوالے سے پہلی کال پاکستان نے ٹریس کی تھی۔ایک سوال کے جواب میں ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ ٹیلی فون کال کو ٹریس کرکے امریکا سے تفصیلی انٹیلی جنس شیئرنگ کی گئی تھی۔انہوں نے الزام لگایا کہ امریکا نے 2011 میں ہونے والے ایبٹ آباد آپریشن میں مشترکہ آپریشن کے بجائے خود اسامہ بن لادن کے خلاف آپریشن کیا تھا۔میجر جنرل آصف غفور نے امریکا کو ایبٹ آباد آپریشن کے تناظر میں دھوکے باز قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ ’امریکا نے انٹیلی جنس شیئرنگ کے بعد پاکستان سے دھوکا بازی کی‘۔آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نے بتایا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے امریکا میں اسی تناظر میں بھی بات کی تھی‘۔خیال رہے کہ ڈاکٹر شکیل آفریدی پر ایبٹ آباد آپریشن کے لیے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کی معاونت اور القاعدہ کے بانی اسامہ بن لادن کی مخبری کا الزام ہے۔ڈاکٹر شکیل آفریدی نے اسامہ بن لادن تک پہنچنے میں سی آئی اے کا ساتھ دیا تھا جس کے بعد امریکی فورسز نے ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر مبینہ طور پر خفیہ کارروائی کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا اور اس وقت کے امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے شکیل آفریدی کے کردار کی تصدیق کی تھی۔جس کے بعد ڈاکٹر شکیل آفریدی کو دہشت گردوں سے تعلقات کا جرم ثابت ہونے پر مئی 2012 میں 33 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ اس الزام کی شکیل آفریدی نے ہمیشہ تردید کی۔علاوہ ازیں میجر جنرل آصف غفور نے طالبان اور دہشت گرد تنظیم داعش سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ’ہم داعش اور القاعدہ کے متحرک ہونے کے بارے میں مکمل طور پر باخبر ہیں‘۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 29 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 25 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.