Top Rated Posts ....
Search

Actress Sophia Mirza Ke Khilaaf

Posted By: Abid on 05-09-2019 | 17:52:23Category: Political Videos, News




بریکنگ نیوز:اداکارہ صوفیا مرزا کیخلاف نیب نے انتہائی ٹھوس قدم اٹھا لیا
لاہور)ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے اداکارہ صوفیا مرزا کیخلاف منی لانڈرنگ کے الزام کی تحقیقات شروع کردیں۔ایف آئی اے لاہور کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے صوفیا مرزا کیخلاف تحقیقات کیلئے خط موصول ہوگیا جس کے بعد ایف آئی اے نے اداکارہ صوفیا مرزا سے رابطہ کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ سے متعلق مزید اداکاراؤں کے نام سامنے آنے کا بھی امکان ہے.گزشتہ دنوں بھی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ نیب نے صوفیا مرزا کو نوٹس جاری کیا ہے تاہم اداکارہ نے اس خبر کو اپنے خلاف پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل ماڈل گرل ایان علی بھی منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہوچکی ہیں اور ان پر کیس چل رہا ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں 26 روز سے مکمل لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث بچوں کے دودھ، جان بچانے والی ادویات اور اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگئی ہے، غاصب حکومت نے ٹیلیفون، موبائل فون اور انٹرنیٹ بھی بندکررکھا ہے۔مقبوضہ وادی میں جاری لاک ڈاؤن کے باعث انسانی المیہ جنم لے رہا ہے اور اس پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں، بھارتی سیاستدانوں کے ساتھ ساتھ فلم نگری سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی اپنی حکومت کے ظلم پر بول اٹھیں ہیں۔بھارتی اداکارہ ارمیلا نے بھی ساس سسر سے رابطہ نہ ہونے پر غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور اب تامل فلم انڈسٹری اور بالی وڈ کی اداکارہ تریشا کرشنن نے وادی میں لاک ڈاؤن کی صورتحال کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اداکارہ تریشا اقوام متحدہ کے ادارے ذیلی ادارے یونیسیف (اقوام متحدہ انٹرنیشنل چلڈرن ایمرجنسی فنڈ) کی سیلیبریٹی ایڈوکیٹ ہیں، ایک تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بچوں کی حالت زار پر پریشان ہوں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے اسکول بند کرنا بھی بچوں کے حقوق سلب کرنے کی ایک قسم ہے، بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی بچوں کے خلاف تشدد کے مترادف ہے۔ایک سوال کے جواب میں تریشا کا کہنا تھا کہ بچوں کو بہتر تعلیم دے کر بہت سے مسائل سے نمٹا جاسکتا ہے۔ یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 26 روز سے ہی اسکول، کالجز اور انسٹیٹیوٹ بند پڑے ہیں جبکہ بھارتی حکومت نے وادی میں پرائمری اسکول کھولنے کا اعلان کیا تھا تاہم والدین نے کشیدہ صورتحال کے باعث بچوں کو اسکول بھیجنے سے انکار کردیا ہے۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.