Top Rated Posts ....
Search

Maryam Ki Khamoshi Mein Nawaz Sharif Keliye

Posted By: Akbar on 11-09-2019 | 10:52:19Category: Political Videos, News




’’مریم کی خاموشی میں نواز شریف کے لیے بہت بڑی مصلحت ہے ۔۔۔‘‘ خواجہ آصف نے اندر کی گیم کا آنکھوں دیکھا حال بیان کر دیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق وزیر خارجہ اور مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما خواجہ آصف نے نواز شریف کے بطور وزیر اعظم پارلیمنٹ میں نہ آنے کو غلطی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈیل سے متعلق میرے علم میں کوئی



بات نہیں ہے ، شہباز شریف سے ملاقات ہوتی ہے اور وہی نواز شریف سے ملتے ہیں، مریم نواز کی خاموشی میں مصلحت کا پہلو ضرور شامل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ بطور وزیر اعظم نواز شریف کا پارلیمنٹ میں نہ آنا غلطی تھی، پارلیمنٹ کے تقدس کیلئے جس سے بھی بات کرنی ہوگی کریں گے، حالات کو بہتر کرنے کیلئے نئے سوشل کنٹریکٹس کی ضرورت ہے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اے پی سی کمیٹی کے اجلاس میں اسلام آباد لاک ڈاﺅن کے بارے میں بات ہوئی تھی، کل میٹنگ میں شہباز شریف سے فضل الرحمان کے بیان کے بارے میں پوچھیں گے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نامور خاتون اینکر غریدہ فاروقی کا کہنا ہے کہ واقفانِ حال کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی دوبارہ گرفتاری کسی قسم کی بات چیت کا دروازہ ہموار کرنے کے لیے ایک قدم تھی۔ ایک بار پھر مریم نواز نے از خود زباں بندی کر رکھی ہے۔ پیشیوں کے موقع پر نہ میڈیا سے بات کرتی ہیں نہ کسی رہنما دوست کے ہمراہ کوئی پیغام بھجواتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپنے تازہ ترین کالم میں غریدہ فاروقی لکھتی ہیں کہ ” وجہ ایک بار بتلائی کہ انہیں پیغام بھیجا گیا کہ اگر زباں کھولی تو بچوں سے ملاقات نہیں کرنے دی جائے گی۔ یہ تسلیم ہے کہ فطرتِ انسانی ہے کہ اولاد سے دوری یا اولاد کے حوالے سے کوئی ستم انسان کے لیے باقابلِ برداشت ہے لیکن جہاں بات ہو قومی مفاد کی، جمہوری بالادستی کی، انقلاب کی تو دنیا کی تاریخ ایسی عظیم مثالوں سے بھری پری ہے جہاں صرف نام کے نہیں بلکہ اصلی رہنماؤں نے قوم کے مستقبل کے لیے نہ صرف خود کو بلکہ اپنے خاندانوں کو قربان کر دیا۔انقلاب مصلحتوں کے تحت نہں لائے جاتے۔ مریم نواز اگر بینظیر بھٹو جیسی بننا چاہتی ہیں اور پاکستان میں آج کے دور میں اینٹی اسٹیبلیشمنٹ سیاست کرنا چاہتی ہیں تو انہیں اپنے اندر ہر مصلحت سے بالاتر ہو کر ہر قربانی کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ لیکن یہ تو بات کہیں کی کہیں نکل گئی۔ اس پر کسی اور کالم میں بات کروں گی فی الحال تو بات ہو رہی ہے ڈیل کی۔جیسا کہ پہلے عرض کیا کہ ہر بار کی بات چیت میں کلیدی کردار شہباز شریف کا رہا۔ اسی طرح ہر بار کی ناکامی میں بھی نام شہباز شریف کا ہاتھ رہا۔ نواز شریف تو شہباز شریف پر اعتماد کر لیتے لیکن مریم نواز جماعت کا اور سیاسی وراثت کا خلاء شہباز شریف کے حوالے کرنے پر تیار نہیں”۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 20 | 24-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.