Top Rated Posts ....
Search

Virat Kohli Kaisa hai kya hai shahid afridi se suno

Posted By: Joshi on 19-09-2019 | 09:01:25Category: Political Videos, News




’’ویرات کوہلی بڑی پہنچی ہوئی چیز ہے ۔۔۔‘‘ شاہد آفریدی نےیہ حیران کن بیان کیوں جاری کر دیا؟ کرکٹ کے میدان سے بڑی خبر
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر شاہد خان آفریدی نے ویرات کوہلی کو ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کیخلاف کھیلے گئے ٹی 20 میچ میں روہت شرما کا سب سے زیادہ رنز بنانے کا



ریکارڈ توڑا اور 72 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں انہیں مبارکباد پیش کی اور لکھا ”مبارک ہو کوہلی۔ تم واقعی بہت بڑے کھلاڑی ہو، تمہاری مسلسل کامیابیوں کیلئے میری نیک تمنائیں ہیں، پوری دنیا کے کرکٹ کے مداحوں کو محظوظ کرتے رہو۔“واضح رہے کہ ویر ات کوہلی 71 ٹی 20 میچوں میں 50 کی اوسط کیساتھ 2,441 رنز بنا کر ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹر بن گئے ہیں۔ اس کے علاوہ ویرات کوہلی دنیا کے واحد کرکٹر بھی بن گئے ہیں جن کی ٹی 20 میچ میں رنز بنانے کی اوسط 50 ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق سری لنکا کیخلاف سیریز کی تیاری کیلئے قومی کرکٹرز کی ٹریننگ کا آغاز ہوگیا جس کے ابتداءمیں ہی کوچز نے اپنی توجہ ٹاپ آرڈر پر مرکوز کر لی ہے اور فخرزمان، امام الحق، عابد علی اور بابر اعظم کو ماربل سلیب پر پریکٹس کرائی جا رہی ہے۔ سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز کی تیاری کیلئے ممکنہ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ گزشتہ روز لاہور میں شروع ہو گیا جس میں ٹریننگ کیلئے کھلاڑیوں کی شرکت لازمی قرار نہیں دی گئی تھی تاہم اس کے باوجود سرفراز احمد اور محمد حسنین کے سوا تمام کھلاڑی میدان میں موجود تھے، وارم اپ اور فیلڈنگ پریکٹس کے بعد نیٹ میں ٹاپ آرڈر پر خصوصی توجہ دی گئی۔ہیڈ کوچ مصباح الحق کے معاون شاہد اسلم نے فخرزمان، امام الحق، عابد علی اور بابر اعظم کو ماربل سلیب پر پریکٹس کرائی،انہوں نے تمام بیٹسمینوں کو باری باری کریز پر بلایا اور ہر 6 میں سے 4 گیندوں کو ماربل سلیب کے اوپر سے اچھالا، باقی معمول کے مطابق پچ سے اٹھتی ہوئی آتیں، شاہد اسلم نے خاص طور پر عابد علی کے سٹروکس چیک کرتے ہوئے انہیں فٹ ورک کے بارے میں بتایا کہ جسم اور آنکھوں کا تال میل ہونے سے ہی گیند کی لائن میں آ کر کھیل سکو گے۔



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.