Top Rated Posts ....
Search

Bharti Reyaasat mein khaufnaak dhamaka

Posted By: Akbar on 21-09-2019 | 09:55:56Category: Political Videos, News




بریکنگ نیوز: بھارتی ریاست میں خوفناک دھماکہ، پورا بھارت سوگ میں ڈوب گیا
لکھنﺅ (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع ایٹہ کے تھانہ مرہچی کی حدود میں ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے باعث 6 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق پٹاخے بنانے والی فیکٹری میں ہونے والا دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کے باعث قریب کے کئی مکانات



منہدم ہوگئے ۔ دھماکے کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فیکٹری کے ملبے سے 6 لاشیں اور 8 زخمیوں کو نکالا ہے جبکہ قریبی مکانوں میں بھی کچھ لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہےتھانہ مرہچی کے محلہ گڈا میں پٹاخے کی فیکٹری کا لائسنس منی دیوی کے نام پر تھا، جس وقت دھماکہ ہوا اس وقت فیکٹری میں کئی لوگ موجود تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نریش ولد سکھ رام جاٹو کا پورا خاندان ابھی تک ملبے کے نیچے دبا ہوا ہے جس کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھارت سے متعلق اپنے بے باک بیانات اور چندریان 2جیسے بھارتی پروگرام کی ناکامی پر تمسخر نما تنقید کرنے کی وجہ سے گاہے بھارتیوں کا ہدف رہتے ہیں۔ اب ایک بار پھر بھارتیوں نے جعلی فیس بک چیٹنگ کا سکرین شاٹ پوسٹ کرکے فواد چوہدری کا مذاق اڑانے کی کوشش کی لیکن فواد چوہدری بھی ٹھہرے سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر، ان بھارتیوں سے بھی دو قدم آگے نکلے اور ویسا ہی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی چیٹنگ کا جعلی سکرین شاٹ بنا کر پوسٹ کر دیا، جس پر بھارتی ٹرولز کی بولتی بند ہو گئی۔ویب سائٹ ’مینگوباز‘ کے مطابق بھارتیوں نے فواد چوہدری سے منسوب جس چیٹنگ کا سکرین شاٹ پوسٹ کیا اس میں کوئی شخص فواد چوہدری کو بتا رہا ہوتا ہے کہ اس کے پاس چندریان 2جیسے ایک پروگرام کا منصوبہ ہے جو چندریان 2سے کئی گنا سستا بھی ہے۔ فواد چوہدری اس شخص سے ثبوت مانتے ہیں اور وہ جواباً ایک ’مدنی طیارے‘ کی وائرل فوٹو بھیج دیتا ہے۔ جب یہ چیٹنگ سکرین شاٹ وائرل ہوئے تو فواد چوہدری نے بھی نریندر مودی کا ویسا ہی چیٹنگ سکرین شاٹ تیار کیا، جس میں موجود کا مصدقہ ٹوئٹر اکاﺅنٹ ظاہر ہو رہا ہوتا ہے۔اس چیٹنگ میں کوئی شخص خود کو بلوچستان کا شہری ظاہر کرکے نریندر مودی کو بتایا ہے کہ میرے پاس ایسا مواد ہے جس میں پاکستانی فورسز ایک شہری کو تشدد کرکے قتل کر رہی ہوتی ہیں اور نریندر مودی اسے کہتا ہے کہ وہ مواد مجھے بھیج دو، میں تمہاری مدد کروں گا۔ اس سکرین شاٹ کو پوسٹ کرتے ہوئے فواد چوہدری لکھتے ہیں کہ ”ان لوگوں کے لیے جو چیٹنگ کے سکرین شاٹس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔“



Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.