Top Rated Posts ....
Search

Kashmir Hamaari Rooh Ka Hissa Hai...

Posted By: Joshi on 26-09-2019 | 08:02:25Category: Political Videos, News


’’ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے۔۔۔‘‘ وزیر اعظم کے بعد آرمی چیف بھی میدان میں آگئے، کشمیریوں کی امنگوں کی ترجمانی کر دی
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں کشمیری عوام سے محبت کامعاملہ ہے، تنازع کشمیرکشمیری عوام کی خواہشات اوریواین قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے، بھارت کاآزادکشمیرکےمعصوم شہریوں کوکرنشانہ بناناانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کشمیری طلباء کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں دوران تعلیمی اداروں کے فیکلٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔ طلباء اور فیکلٹی ارکان سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا کہ تنازع کشمیرکشمیری عوام کی خواہشات اوریواین قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے، بھارت کاآزادکشمیرکےمعصوم شہریوں کوکرنشانہ بناناانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی بدترین مثال ہے، کشمیر جغرافیائی مسئلہ نہیں کشمیری عوام سے محبت کامعاملہ ہے، تنازع کشمیرکشمیری عوام کی خواہشات اوریواین قراردادوں کے مطابق حل ہوناچاہیے۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ طلبہ پر عزم رہیں ،محنت کریں اورقومی قیادت پر اعتماد رکھیں،مقبوضہ کشمیر زمینی تنازع نہیں بلکہ کشمیریوں کے ساتھ ہماری محبت کا معاملہ ہے ، ہم کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے طلبہ کونصیحت کی کہ محنت کریں آپ کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے،ملاقات میں آزاد کشمیر کے یوتھ پارلیمنٹ کے ارکان اور تعلیمی اداروں کے فیکلٹی ارکان بھی شریک تھے ۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان اس وقت اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ میں موجود ہیں ، جہاں وہ کل مسئلہ کشمیر پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے، اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے درجن سے زیادہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کر لی ہے اور پوری دنیا کے کشمیر میں ہونے والی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت نے کس طرح کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور کشمیری مسلمانوں کے حق صلب کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.