Top Rated Posts ....
Search

Jahaaz Mein Aag Lag Gayi...

Posted By: Kabir on 29-09-2019 | 09:23:24Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: اہم ترین ملک کے تیل بردارجہاز میں آگ لگ گئی،ہلاکتوں کاخدشہ
سیول(ویب ڈیسک)جنوبی کوریا میں تیل بردار جہاز میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے دیکھتے ہی دیکھتے قریب موجود دوسرابڑا تیل بردار جہاز بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا، ٹرمینل پر موجود 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کےلیے ریسکیو کرلیا گیا۔جنوبی کوریا کی بندرگاہ پر تیل بردار جہازوں میں آگ لگنے

کا حادثہ پیش آیا، جہازوں میں آگ لگنے سے گہرے سیاہ دھویں کے بادل فضا میں کئی فٹ تک بلند ہوگئے۔دونوں جہازوں میں سوار عملے کے 30 سے زائد افراد کو باحفاظت باہر نکال لیا گیا ،کوسٹ گارڈ حکام نے آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں جکبہ جہازمیں موجود تیل کی بڑی مقدار ضائع ہونے کاحدشہ موجود ہے جسکی وجہ سے تیل سمندری پانی میں شامل ہونے سے آبی حیات کی زندگی کوشدید خطرہ ہوسکتا ہے ۔ دوسری جانب ایک اورخبر کے مطابقپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے جاری جنگی مشق رباط کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جنگی مشق رباط کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے جس میں نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ائیر فورس بھی حصہ لے رہی ہے-جنگی مشق کے انعقاد سے متعلق ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔ ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جس کا نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا – اس موقع پر امیر البحر نے کہا کہ پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.