Top Rated Posts ....
Search

Kashmir Par Baat Karne Se Mana

Posted By: Joshi on 30-09-2019 | 07:54:27Category: Political Videos, News


کشمیر پر بات کرنے سے مجھے ان لوگوں نے منع کیا تھا۔۔۔۔۔ اداکارہ مہوش حیات نے بالآخر خاموشی توڑ دی
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ ان کے کشمیر کے حوالے سے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے۔ مہوش حیات نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ ان کی لیکڈ ویڈیو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے، وہ ہمیشہ سے



ہی عالمی سطح پر کشمیر کے لئے بھرپور آواز اٹھاتی رہی ہیں اور آئندہ بھی ایسا کرتی رہیں گی۔ ’ اگلے قدم کے طور پر میں نے بڑی منصوبہ بندی کر رکھی ہے، یہ ایک خیراتی ایونٹ تھا اور مجھ سے پبلک ریلیشنز والوں نے کہا تھا کہ اس موقع پر کوئی سیاسی بات نہیں کرنی اور نہ ہی ایسی کوئی بات کرنی ہے جس سے دھیان یتیم بچوں سے ہٹ کر کسی اور طرف چلی جائے۔‘ خیال رہے کہ اداکارہ مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے ایک صحافی کو یہ کہہ کر کشمیر پر موقف دینے سے انکار کردیا تھا کہ انہیں کشمیر پر بات کرنے سے منع کیا گیا ہے۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب پر انہیں بہترین لیڈر قرار دے دیا۔ پاکستان کی نامور شوبز شخصیات نے وزیر اعظم عمران خان کے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں خطاب کو سراہتے سوشل میڈیا پر پیغامات اور ویڈیوز جاری کردیں۔ اس سلسلے میں اداکارہ ریما نے ان کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک سیاست دان ہی نہیں بلکہ سچے لیڈر بھی ہیں ۔ نیلم منیر نے کہا کہ انہوں نے کشمیر کے حق اور بھارت کے خلاف آواز اٹھا کر ایک بہادر قوم کے لیڈر ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ اداکار ہمایوں سعید اور شان شاہد نے کہا کہ عمران خان کا امت مسلمہ کے لئے جذبہ قابل دید تھا اور ہمیں اپنے وزیر اعظم پر فخر ہے ۔ اداکار فرحان سعید نے کہا کہ ان کو اپنے ووٹ کے درست استعمال پر خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہمارے ملک کو ایسے ہی لیڈرکا انتظار تھا۔ اداکارہ ماہرہ خان ، مہوش حیات اور ارمنیہ خان نے وزیراعظم کے خطاب کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہیں عمران خان پر فخر ہے۔ اداکارحمزہ علی عباسی نے کہا کہ عمران خان نے اپنے خطاب سے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کشمیر کے ساتھ ہی نہیں تمام اسلامی ممالک کے ساتھ کھڑا ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 24 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 20 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.