Top Rated Posts ....
Search

Mere liye pakistani...use karna aizaaz ki baat

Posted By: Kabir on 04-10-2019 | 11:28:08Category: Political Videos, News


’’میرے لیے پاکستانی برانڈ استعمال کرنا اعزاز کی بات ہے ۔۔۔‘‘ برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستان کی کس چیز کی تعریف کر دی ؟ دورہ پاکستان سے قبل پاکستانیوں کا دل جیت لیا
لندن (آن لائن نیوز ایجنسی ) برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بھی پاکستانی جیولری کا انتخاب کیا ہے۔شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے لندن میں پرنس کریم آغا خان سے ملاقات کی جس میں شہزادی کے دلکش انداز نے سب کی توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔اس موقع پر

شہزادی کیٹ نے ہرے رنگ کے جوڑے کے ساتھ پاکستانی برانڈ ’زین‘ کی خوبصورت جیولری کا انتخاب کیا اس حوالے سے زین نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی کہ برطانوی شاہی شہزادی کا اپنی جیولری کے لیے پاکستانی برانڈ کا انتخاب کرنا اعزاز کی بات ہے۔پوسٹ میں شہزادی کیٹ کی تصاویر شیئرکرتے ہوئے بتایا گیا کہ انہوں نے ’زین‘ کی عید کلیکشن 2019 میں سے جیولری پسند کی ہے۔یاد رہے کہ برطانوی شاہی محل کی جانب سے گزشتہ ماہ اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ شہزادہ ولیم، شہزادہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے بڑے بیٹے ہیں اور انہیں پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔برطانوی شاہی خاندان کے کسی فرد کا 13 سال بعد یہ پہلا دورہ ہے، شہزادہ چارلس اور ڈچز آف کارنوال 2006 میں پاکستان آچکے ہیں۔دوسری جانب ڈیوک اینڈ ڈچز آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن 14 اکتوبر کو لاہور آئیں گے۔ شاہی خاندان کی خصوصی سیکورٹی ٹیم نے انتظامات کے حوالے سے لاہور کا دورہ کیا۔ سیکورٹی ٹیم نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان اور محکمہ داخلہ کے حکام سے ملاقاتیں کیں، جس میں اسے سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔سیکورٹی ٹیم نے لاہور انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور پی اے ایف لاہور بیس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ شاہی جوڑے کے دورے کے حوالے سے محکمہ داخلہ میں فوکل پرسن بھی نامزد کر دیا گیا ہے جو برطانوی حکام سے رابطے میں رہے گا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 26 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 23 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.