Top Rated Posts ....
Search

Pakistan Ne...Zariye Bharat Mein...

Posted By: Abid on 06-10-2019 | 14:15:15Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: پاکستان نے ڈرون کے ذریعے بھارت میں ہتھیار گرا دیے ۔۔۔ اب کیا ہونیوالا ہے ؟ بھارتی میڈیا کی بریکنگ نیوز نے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑا دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک)بھارت نے نیا شوشہ چھوڑ دیا ہے کہ پاکستان ڈرونز کے ذریعے بھارتی پنجاب کے سرحدی علاقوں میں ہتھیار گرا رہا ہے۔تاہم پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان بار بار کہہ رہا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے ، بھارت ایسی غلطی نہ کرے ،



اگر بھارت نے جارحانہ اقدام کرتے ہوئے کوئی غلطی کی تو پاکستان کی فورسز اسے بھرپور جواب دینے کیلئے تیار ہیں ۔ اس سے قبل بھارتی پنجاب کی پولیس نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ مغربی سرحد پار سے ڈورنز کے ذریعے ہتھیار گرائے جا رہے ہیں اور یہ کام اسلام پسند عسکری گروپ اور خالصتان گروپ کے حامی دہشت گرد پاکستانی ایجنسی کی سرپرستی میں کر رہے ہیں۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں پر سختیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں،دوسری جانب مقبوضہ کشمیر میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر پر تعینات پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے گرنیڈ پھینک کر فرار ہوگئے،دھماکے کے نتیجے میں 14افراد زخمی ہوگئے۔علاوہ ازیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نئی دہلی جانے والے امریکی سینیٹر کو وادی کا دورہ کرنے سے روک دیا۔کریس ہولین نے بتایا کہ وہ خود مقبوضہ کشمیر جاکر زمینی حقائق کا جائزہ لینا چاہتے تھے۔تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر اور پابندیاں تیسرے ماہ میں داخل ہوگئیں اور ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں پر سختیاں بھی بڑھتی جارہی ہیں.وادی میں 62 ویں روز بھی بھارتی فوج کا کڑا پہرا رہا اور معمولات زندگی پوری طرح مفلوج تھا، تمام دکانیں، مارکیٹیں، تعلیمی ادارے، پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند تھا اور یہ بھارت کے اقدام کیخلاف خاموش احتجاج کو ظاہر کرتا ہے۔بھارتی ایجنسی نے غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے رہنما اور جموں وکشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے چیئرمین شبیر احمد شاہ کی جائیداد کو ضبط کرلیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.