Top Rated Posts ....
Search

wahi huwa jo pehle hota aaya hai...lahore airport par plane tayaar

Posted By: Akbar on 25-10-2019 | 10:37:40Category: Political Videos, News


وہی ہوا جو پہلے ہوتا آیا ہے ۔۔۔۔ لاہور ائیرپورٹ پر جہاز تیار ۔۔۔۔۔۔۔۔شریف خاندان کب بیرون ملک روانہ ہو رہا ہے ؟ تازہ ترین اطلاعات
لاہور (ویب ڈیسک) (ن) لیگی کارکنوں کی دعائیں اور شہباز شریف کی کاوشیں رنگ لائیں ، آج لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے اور رہائی کے لیے انہیں ایک کروڑ روپے کے دو مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی ہے۔

اس خبر کے آتے ہی پورے ملک میں کارکنوں نے جشن منایا اور ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلاتے نظر آرہے ، بظاہر تو یہ ایک عدالتی فیصلہ ہے لیکن صف اول کے صحافیوں و تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ پس پردہ کوئی ڈیل ہو گئی ہے ۔ اپنے مختلف خصوصی تبصروں میں عارف حمید بھٹی اور صابر شاکر کا کہنا تھا کہ ڈیل ہو چکی ہے اور یہ بیماری اور ضمانت پر رہائی اسی ڈیل کا ایک معززانہ روپ ہے ۔ ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے کہ لاہور ائیرپورٹ پر جہاز تیار کھڑا ہے اور اگلے 24 گھنٹوں میں کسی بھی وقت شریف خاندان میاں نواز شریف کو لے کر لندن روانہ ہو جائے گا ۔ دوسری جانب سلیم صافی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی ضمانت کی درخواست منظور ہونے سے عمرانی احتساب پر سوالات اٹھ گئے ہیں ، انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کے حکومت پر دباؤ نے بھی نواز شریف کی ضمانت کی درخواست منظور ہونے میں اہم کردار ادا کیا ہے ، یاد رہے کہ کل لاہور ہائیکورٹ میں نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کی درخواست کی سماعت کے لیے مقرر ہوتے ہی سینئر صحافیوں نے پیشگوئی کر دی تھی کہ نواز شریف کی ایک دو دن کے اندر ضمانت یقینی ہے ، یہ پیشگوئی سچ ثابت ہوئی اور آج عدالت نے میاں نواز شریف کی چوہدری شوگز ملز کیس میں ضمانت پر رہائی کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ العزیزیہ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی گئی ہے ، اسی طرح نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی ضمانت پر رہائی کی درخواست پر بھی پیر کو فیصلہ متوقع ہے ، اگر پیر کو دونوں فیصلے شریف خاندان کے حق میں ہوئے ، تو یقینی طور پر یہ کہا جا سکے گا کہ شریف خاندان اور حکومت کے درمیان ڈیل ہو گئی ہے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 25 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 22 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.