Top Rated Posts ....
Search

nawaz shrif ko dil ka daura...afsosnaak khabar

Posted By: Abid on 26-10-2019 | 08:41:24Category: Political Videos, News


بریکنگ نیوز: میاں نواز شریف کو دل کا دورہ ۔۔۔۔۔ سروسز ہسپتال میں ہر کسی کی دوڑیں
لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے تا حیات قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ نواز شریف چونکہ دل کے عارضے میں مبتلا ہیں میڈیا پرورٹس کے مطابق نواز شریف کو دل کا معمولی دورہ گذشتہ رات پڑا۔ پی آئی سی کے ڈاکٹرز نواز شریف کے علاج پر مامور

کر دئیے گئے ہیں،جب کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی نواز شریف کو دل کا معمولی دورہ پڑنے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گذشتہ روز نواز شریف کو انجائنا کا مسلسل شدید درد ہوا جس کے بعد معالجین نے دل کے دورے کی نشاندہی کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق انجائنا کی موجودہ علامات سے دل کے دورے پڑنے امکانات بڑھ گئے تھے جس کے پیش نظر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سربراہ کو ایمرجنسی میں بلایا گیا ۔سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ دل میں اینزائمز (پروٹین مالیکیولز) کی تعداد زیادہ ہے۔ پلیٹ لٹس میں اتار چڑھاؤ بھی انجائنا کی تکلیف کا سبب بنا۔معالجین دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔سابق وزیراعظم دل کے عارضے میں بھی مبتلا ہیں اور ان کے دو آپریشن پہلے ہو چکے ہیں جس کئے سبب اس وقت دل کی تکلیف مزید خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ڈاکٹرز دل کی موجودہ تکلیف کی وجوہات جاننے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی پلیٹ لٹس میں کمی دل کی ادویات کھانے سے ہوئی۔ ادویات روکنے کے باعث نواز شریف کو انجائنا کی تکلیف ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کی ای سی جی رپورٹ قدرے بہتر آئی ہے۔ گذشتہ روز میڈیکل بورڈ نے انجائنا کی تکلیف کی وجہ سے دل کے ٹیسٹ تجویز کیے تھے۔ نواز شریف 18 سال سے دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔ انہیں شوگر اور بلڈ پریشر کی بیماری بھی لاحق ہے۔جب کہ جوڑوں میں بھی درد رہتا ہے۔

اسی حوالے سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئیر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو سروسز اسپتال میں دل کا دورہ پڑا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو دل کے دورے کے باعث کمزوری ہو گئی ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے طبی بنیادوں پر سابق وزیراعظم کی سزا معطلی کے لیے درخواست دائر کی تھی اور استدعا کی تھی کہ اپیل پر فیصلہ ہونے تک نواز شریف کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔ مذکورہ درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ نواز شریف کو ان کی مرضی کے مطابق پاکستان میں یا بیرونِ ملک علاج کروانے کی اجازت دی جائے۔ ساتھ ہی درخواست میں چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل نیب کو فریق بنایا گیا جبکہ اس کے ساتھ نواز شریف کی میڈیکل ہسٹری بھی فراہم کی گئی تھی۔ یہ بھی یاد رہے کہ 21 اکتوبر کو نواز شریف کی صحت اچانک خراب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں جس کے بعد انہیں لاہور کے سروسز ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کے پلیٹلیٹس خطرناک حد تک کم ہو گئے تھے جس کے بعد انہیں ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کی گئی تھیں ۔سابق وزیر اعظم کے چیک اپ کے لیے ہسپتال میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس کی سربراہی ڈاکٹر محمود ایاز کر رہے ہیں جبکہ اس بورڈ میں سینئر میڈیکل اسپیشلسٹ گیسٹروم انٹرولوجسٹ، انیستھیزیا اور فزیشن بھی شامل ہیں۔بعد ازاں اس میڈیکل بورڈ کی تعداد میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 9 اراکین تک کردیا گیا تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.