Top Rated Posts ....
Search

Samundar Mein Khudaai Jaari...?

Posted By: Abid on 13-11-2019 | 01:23:08Category: Political Videos, News


اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزراء نے کہا کہ سمندر میں تیل کی تلاش کیلئے اب تک 18کنویں کھو دے گئے مگر بدقسمتی سے تمام خشک نکلے۔ گزشتہ 5 سال کے دوران ملک بھر میں تیل اور گیس کے مجموعی طور پر107ذخائر دریافت ہوئے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران

دنیا بھر سے4637 پاکستانی قیدی رہا ہوئے۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے انسانی ہمدردی کے تحت اعلان کے بعد سعودی عرب سے 1594پاکستانی شہری رہا کئے گئے۔ پاکستان پوسٹ کی آمدن میں 3 ارب اور این ایچ اے کے ریونیومیں43ارب روپے اضافہ ہوا۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزرا مراد سعید،عمر ایوب خان اور پارلیمانی سیکرٹری ثوبیہ کمال نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے کیا۔ اپوزیشن ارکان کی جانب سے کرتار پر منصوبہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ کشمیر ایشو پر یہ حکومتی خاموشی معاملے پر نیم رضامندی کے مترادف ہے سلامتی کونسل پر زور ڈالا جائے کے وہ معاملے پر اقدامات اٹھائے ، گنے اور گندم کی سرکاری قیمت کو بڑھانے کی بات کی گئی۔وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بچوں اور والدین سے مل کر بچوں سے زیادتی کی روک تھام کے حوالے سے آگاہی مہم چلا رہے‘ معذور افراد کا بل وزارت انسانی حقوق میں آٹھ ماہ زیر التواء رہا‘ اب وزارت قانون نے اس کی زبان درست کرکے واپس بھجوا دیا ہے اسے جلد آگے بھجوایا جائے۔ہماری حکومت نے قوم کیلئے کام کیا ہے۔ خدا کیلئے تنقید چھوڑ دیں، حکومت کو کام کرنے دیا جائے۔ اجلاس مقررہ وقت چار بجے کے بجے آدھا گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا اجلاس کے دوران پچاس سے ساٹھ ارکان اسمبلی موجود تھے ان میں حکومتی ارکان کی تعداد دس سے بھی کم تھی۔ پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شاہدہ رحمانی نے کورم پورا نہ ہونے کی نشاہدی کی جس کے بعد سپیکر نے مزید کارروائی موخر کرتے ہوئے قومی اسمبلی کا اجلاس 14نومبر صبح 11بجے تک ملتوی کردیا ۔ قبل ازیں ایوان بازیافت پشتی رہن ضمانتیں آرڈیننس 2019ء کی مدت میں توسیع کے لئے قرارداد منظوری کرلی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 32 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 28 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.