Top Rated Posts ....
Search

Ab Nawaz Shrif Ki Property Hogi Neelaam

Posted By: Ahmed on 23-04-2021 | 07:07:48Category: Political Videos, News


لاہور: توشہ خانہ ریفرنس میں عدالت نے نواز شریف کی جائیداد نیلام کرنے کی نیب درخواست منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جائیداد نیلامی کے لئے نیب کی درخواست منظور کرلی ہے، اور عدالت نے چئیرمین ایس ای سی پی کو نواز شریف کے شئیرز فروخت کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ کہ جس جس جائیداد پر اعتراض نہیں آیا نیلام کی جا سکے گی، ڈی سی لاہور اور ڈی سی شیخوپورہ نواز شریف کی اراضی فروخت کرکے 60 دن کے اندر رپورٹ پیش کریں، جائیدادیں نیلام کر کے رقم قومی خزانے میں جمع کرائی جائے۔

عدالت نے حکم دیا کہ نوازشریف کی گاڑیاں بھی 30 دن کےاندر نیلام کی جائیں، پولیس کی مدد سے گاڑیاں قبضے میں لے کر بیچی جائیں اور نواز شریف کے بینک اکاؤنٹس سے رقوم سرکاری خزانے میں منتقل کی جائیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دے رکھا ہے، اور ان کی کیس میں مسلسل غیر حاضری کو بنیاد بنا کر نیب نے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام ملک میں موجود تمام جائیدادیں نیلام کرنے کی اجازت طلب کی گئی تھی۔

نوازشریف کی جائیدادوں کے حوالے سے نیب کی تفصیلی رپورٹ

نیب کی تیار کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایس ای سی پی کے مطابق نواز شریف کے 4 کمپنیوں میں شیئرز ہیں، محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں نواز شریف کے 4 لاکھ 67 ہزار 950 ، حدیبیہ پیپر ملز میں 3 لاکھ 43 ہزار 425، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی میں 22 ہزار 213 اور اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48 ہزار 606 شیئرز ہیں۔ نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس ہیں، ان کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار روپے موجود ہیں، غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے ، لاہور اور شیخو پورہ کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ، مری کے اسسٹنٹ کمشنر اورگلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بھی نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادوں کے حوالے سے رپورٹ دی ہیں، جس کے مطابق نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی ہے۔ لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال ،موضع بڈوکسانی میں 299 کنال، شیخو پورہ کے موضع منڈیالی میں 14 کنال اور موضع فیروزوطن میں 88 کنال اراضی ہے۔ اس کے علاوہ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد بھی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Bani PTI Jald Jail Se Bahar Hon Ge

Views 35 | 24-03-2024
Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Zia Ul Hassan Lanjar Big Statement

Views 23 | 26-03-2024
MQM Ki Warning... Badi Breaking

MQM Ki Warning... Badi Breaking

Views 22 | 28-03-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.