Top Rated Posts ....
Search

Indian police appeal to Muslims to pray for the elimination of Corona in Taraweeh

Posted By: Akbar on 23-04-2021 | 10:29:27Category: Political Videos, News


ممبئی: کورونا وبا کے دوران ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے پر مامور ممبئی پولیس نے مسلمانوں سے تراویح کے اجتماعات میں وبا کے خاتمے کی دعا کرنے کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ممبئی پولیس کے اہلکار لاؤڈ اسپیکر پر عوام سے مخاطب ہیں اور مسلمانوں کو ماہ مقدس کی آمد کی مبارک باد بھی دے رہے ہیں۔

پولیس افسر نے مسلمانوں کو رمضان کی آمد کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ تراویح میں کی گئی دعائیں ضرور قبول ہوتی ہیں اور جلدی سنی جاتی ہیں اس لیے مقدس مہینے تراویح کے اجتماعات میں کورونا کے خاتمے کے لیے دعا کرائی جائے۔
اضح رہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی ہلاکت خیزی میں ہولناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے، اسپتالوں مریضوں سے بھر گئے ہیں اور آکسیجن کی شدید کمی کا سامنا ہے جس کے باعث یومیہ ہلاکتوں کی تعداد بھی بڑھ گئی ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.