Top Rated Posts ....
Search

Tofani Baarish 100 Se Zaaid Ghar Tabaah...

Posted By: Abid on 01-05-2021 | 15:55:04Category: Political Videos, News


بلوچستان کے علاقے پنجگور میں طوفانی بارش کے نتیجے میں سو سے زائد مكانات تباہ اور درجنوں مال مويشی اور گاڑياں پانی میں بہہ گئیں ہیں۔

تفصيلات كے مطابق جمعہ كي شام سےپنجگور ميں ہونے والي طوفانی بارش كے بعد ندی نالوں ميں زبردست طغيانی آگئی ہے، جس کی وجہ سے ڈمب اور مضافات ميں واقع رہائشی آباديوں ميں سیلابی ریلہ داخل ہوگیا ہے۔ جس سے ڈمب ، قادرآباد اور تسپ پوليس تھانہ كے احاطے اور سراوان ميں ايك سو كے قريب مکانات، دو گاڑیاں اور درجنوں مويشی سيلاب كي نذر ہوگئے ہیں۔

متاثرین مكين كھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہیں جب کہ ایک گھرانے کے دس سے زائد مكانات تباہ اور گھريلو استعمال كی چيزيں بھی ملبے تلے دب گئيں ہیں۔ ڈپٹی كمشنر پنجگور عبدالرزاق ساسولی اور كمانڈنٹ فرنٹیئر کانسٹیبلری نے متاترہ علاقوں کا دورہ کیا۔
سيلاب سے متاثرہ افراد کا کہنا ہے کہ دوبارہ گھر تعمير كرنا ان كے ليے ايك خواب ہے ہم محنت كش ہيں، اور زندگی ويسے ہی آزمائشوں سے دوچار تھی، سيلاب نے ہماری زندگيوں كو مذيد تلخ بناديا ہے۔ ہمارے گھر کی خواتین اور بچےکہاں جائیں؟

متاثرين نے حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کرے اور ہمارے مكانات كي ازسرنو تعميركرے تاكہ ہمیں سرچھپانے کے لیے چھت كا سہارا تو مل سكے ۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.