Nida Sote Huwe Kharaate Leti Hai... Yasir Nawaz Ka Inkashaaf
Posted By: Ahmed on 09-06-2021 | 06:55:58Category: Political Videos, Newsکراچی: معروف اداکار، پروڈیوسر اور ہدایت کار یاسر نواز نے اپنی اہلیہ ندا کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ندا سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے۔
حال ہی میں ندا اور یاسر نواز احسن خان کے شو ’’ٹائم آؤٹ ود احسن خان‘‘ میں شریک ہوئے جہاں ایک سیگمینٹ کے دوران دونوں کو مختلف چیزوں کے بدلے ایک دوسرے کے راز بتانے تھے۔ یاسر نواز نے ندا کے بارے میں ایک راز بتاتے ہوئے کہا کہ ندا رات کو سوتے ہوئے خراٹے لیتی ہے اور انہوں نے ان کے خراٹے ریکارڈ بھی کیے ہیں۔ جب کہ ندا نے یاسر کی اس بات کو مکمل جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اتنے بھی زیادہ تیز خراٹے نہیں لیتیں۔

یاسر نے اپنی اہلیہ کے بارے میں مزید بتاتے ہوئے کہا کہ ایک بار ندا سو رہی تھی اور میں ٹی وی دیکھ رہا تھا ٹی وی کی آواز تیز تھی ندا نے مجھے کہا آواز کم کردو میں نے تھوڑی کم کردی۔ بعدازاں ندا نےغصے میں آکر ٹی وی ہی توڑدیا۔ اس کے علاوہ ندا غصے میں ایک بار ان کا لیپ ٹاپ بھی توڑچکی ہیں اور وہ نیند میں ہنستی بھی ہیں۔
ندا نے اپنے شوہر کے راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر بہت تیز کھانا کھاتے ہیں یہاں تک کہ انہیں تیز کھانا کھانے پر اپنے والد سے مار بھی پڑچکی ہے۔ ندا نے مزید بتایا کہ یاسر کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے ان کی بارعب شخصیت ہے لیکن درحقیقت یاسر اونچائی سے بہت ڈرتے ہیں۔ اور ڈر کے مارے وہ جہاز میں بھی نہیں بیٹھتے۔

ندا یاسر نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو گنجا ہونے سے بہت خوف آتا ہے یہاں تک کہ عمرے پر بھی یاسر نے خدا سے دعا مانگی تھی کہ یا اللہ میں گنجا نہ ہوجاؤں کیونکہ میں گنجا ہوکر بہت برا لگتاہوں۔ ندا نے اپنے شوہر کا ایک اور راز بتاتے ہوئے کہا کہ یاسر کو سوتے ہوئے چلنے کی عادت ہے۔


Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












