Top Rated Posts ....
Search

Yeh Hakoomat Dhaandli Ki Pedawaar Hai... Aslam Gul

Posted By: Zaheer Khan on 12-09-2021 | 12:31:53Category: Political Videos, News


یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے، اسلم گل
نائب صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اسلم گل نے کہا ہے کہ یہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے۔

تفصیلات کے مطابق نائب صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اسلم گل نے پنجاب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

اسلم گل نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور الیکشن لڑ رہی ہے پھر بھی ہمارے امیدوار کے گھر پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے امیدواروں نے حکومت کے بہت ہتھکنڈے برداشت کیے ہیں۔

اسلم گل کا کہنا تھا کہ آج جیت بلاول بھٹو زرداری کی ہی ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت سراسر دھاندلی کی پیداوار ہے۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کے اندر اور باہر کی فہرستوں میں فرق دکھا ہے۔

نائب صدر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب اسلم گل کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی قوم الیکشن کمیشن کے ساتھ ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Your feedback is important for us, contact us for any queries.