Rohit Sharma appointed captain of Indian team, Virat Kohli out of New Zealand tour
Posted By: Akbar on 09-11-2021 | 15:49:23Category: Political Videos, Newsروہت شرما بھارتی ٹیم کے کپتان مقرر، ویرات کوہلی دورہ نیوزی لینڈ سے باہر
نئی دلی: روہت شرما کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے جب کہ ویرات کوہلی کو اسکواڈ میں منتخب نہیں کیا گیا۔
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا اور گزشتہ روز بطور کپتان اپنا آخری میچ کھیلنے والے ویرات کوہلی سمیت کئی سینئر کھلاڑیوں منتخب نہیں کیا گیا جن میں محمد شامی، روینڈرا جڈیجا، جسپرٹ بمرا اور ہارڈک پانڈیا شامل ہیں۔
نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے تجربہ کار بلے باز روہت شرما کو ٹیم کا کپتان منتخب کیا گیا ہے اور کے ایل راہل بطور نائب کپتان میدان میں اتریں گے جب کہ آئی پی ایل میں اچھی کارکردگی دکھانے والے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز شیڈول ہے۔ ٹی ٹوئںٹی سیریز کے میچ 17، 19 ور 21 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔

Has Netanyahu also become a god? A video from India has created a stir on social media.
Iran says it will not negotiate with the US under threats
The federal government will present a budget of more than Rs 17,500 billion tomorrow.
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir












