Top Rated Posts ....
Search

Prime Minister orders strict action against wheat hoarders

Posted By: Akram Khan on 14-05-2023 | 15:08:25Category: Political Videos, News


وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدرات پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گندم کی خریداری، رسد و طلب پر اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گندم کی بھرپور فصل ہونے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ رواں سال گندم کی بھرپور فصل کا فائدہ کسانوں تک پہنچانے کیلیے اقدامات کرنا ہوں گے۔ شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لیا اور متعلقہ حکام کو آٹے اور گندم کی قیمت کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب سے خیبر پختونخوا کو 10 کلو کے تین لاکھ آٹے کے تھیلے روزانہ مہیا کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے پنجاب سے خیبر پختونخوا کو آٹے کی فراہمی بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ گندم کی ذخیرہ اندوزی اور اسمگلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب گندم کی پروکیورمنٹ کے حوالے سے ٹارگٹ جلد پورا کر لے گا، خیبر پختونخوا کو پاسکو کی جانب سے 80 ہزار ٹن گندم کی ترسیل کا کام جاری ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 38 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.